شادی بیاہ کے مروجہ رسومات کے خلاف پروگرام آج

بے جاخرافات کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں بن بیاہی بیٹھی ہوئی ہیں۔ غریب والدین کے بچے جہیز نہ دے پانے کی وجہ سے بدکاری میں ملوث ہورہے ہیں۔ گھروں سے بھاگ کر شادی رچانے کے واقعات بڑی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم سب کو مل بیٹھ کر کسی مضبوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں جس قدر کوتاہی ہوگی حالات مزید سنگین ہوںگے۔جامع مسجد کربلا ہاٹ میں آج کا پروگرام اسی درد و کرب کا نتیجہ ہے۔ میری گذارش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پروگرام میں شریک ہوں۔

شادی بیاہ کے مروجہ رسومات کے خلاف پروگرام آج Read More »

فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ:

آج کل ’’ دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم موضوع بحث ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر وغیرہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک حقیقی کہانی ہے جب کہ عام آدمی اور فلم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے۔ اس فلم کی تشہیر بھی زوروشور سی کی جارہی ہے۔ اس کے خلاف کئی مذہبی و غیر مذہبی تنظیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔ جس میں ایک اہم نام جمعیۃ علما ہند کا بھی ہے۔

فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ: Read More »

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ سازش یا سچائی ؟

ایک بات اور ہے وہ یہ کہ اگر یہ فلم مسلم مخالف ایجنڈے کے تحت بنی ہے اور اسلاموفوبیا چلایا جا رہا ہے تو اس سے زیادہ شرمناک بات کچھ نہیں ہوگی ۔ ویسے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازشیں بھی خوب ہو رہی ہیں اور فلم انڈسٹریز کا مزاج بھی بدلا ہے ۔ سستی شہرت کے لیے اب لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ جو بھی ہو میں تو بس یہی کہوں گا کہ دہشت گرد ی کے خلاف اگر فلم بنی ہے تو بہت بہت مبارکباد اور حکومت کو ڈائریکٹر صاحب سے سارے اعداد و شمار لے کر کاروائی کرنی چاہئے ۔

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ سازش یا سچائی ؟ Read More »

غامدی فکر کی بنیادی گمراہی

جناب غامدی صاحب کی بنیادی گمراہی انکار حدیث ہے۔ وہ ایک نئے طرز کے منکر حدیث ہیں۔ مجھے بڑا قلبی قلق رہا کہ جس وضاحت کے ساتھ اور متعین ودوٹوک (Pin Point) نشان دہی کے ساتھ ان کی یہ گمراہی عوام کے سامنے آنی چاہیے تھی نہیں آئی۔ پاکستان میں ان کے افکار مختلف رسائل اور حلقوں میں زیر بحث آتے رہے، حیرت ہوتی تھی کہ ان کے افکار کے تجزیے میں، اہل حق کی نمائندگی کرنے والوں نے نہ جانے، کیوں ان کی تردید میں بڑی لمبی چوڑی بحثیں کیں؟ جب کہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔

غامدی فکر کی بنیادی گمراہی Read More »

حقیقی زہدو تقویٰ

زہدو تقویٰ کے بارے میں ہم بارہا سنتے رہتے ہیں۔ لیکن حقیقی زندگی میں اس کو برت کر دکھانا بہت ہی مشکل ہے۔ اگر کسی  بندے کا رب کی نعمتوں پر یقین اور مسائل و مشکلات پر صبر وایقان  پختہ ہو تو پھر زہد و تقویٰ کے راستے آسان ہوجاتے ہیں۔ درج بالا حدیث تقویٰ کی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے۔

حقیقی زہدو تقویٰ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔