Slide
Slide
Slide

بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا​

بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا

نیوزی لینڈ بمقاملہ بھارت میچ سے میڈل آرڈر بیٹس مین شریس ایر باہر

بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ونڈے سریز کھیلنا ہے۔ پہلا میچ ۱۸ جنوری کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ بھارت کو اپنے ایک  اسٹار بلے باز شریس ایر کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔ چوٹ کی وجہ سے میڈل آرڈر کے اسٹار بلے باز شریس ایر کو سریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایر کی جگہ رجت پاٹیدار کو شامل کیا گیا ہے۔  

بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان) شبھم گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر) وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر) ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) رجت پاٹیدار، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شردل ٹھاکر، یوجویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد شامی، سراج احمد اور تیز گیند باز عمران ملک کے نام شامل ہیں

میچ بھارتی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: