۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

Arshad Madni

تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں

ایام عیدالاضحی آنے کو ہے اور مسلمان حسب سابق قربانی کا عمل پیش کریں گے۔ ایسے  میں کچھ ہدایتوں کی پابندی ضروری ہے۔  جمعیت علمائے ہند نے پیر کے روز مسلم کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے وقت سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور قربانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ عیدالاضحی کو قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار جمعرات کو منایا جائے گا۔ دنیا بھر کے مسلمان اللہ کی مرضی اور اس کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک کے قوانین کے مطابق جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کا رواج صدیوں پہلے شروع ہوا تھا جب حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے اسماعیل کو اللہ کے نام پر قربان کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو جانوروں کی قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں۔ مولانا مدنی نے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور ایسے جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی درخواست کی، جن کی قربانی جائز نہیں ہے۔ مولانا مدنی نے ان پر زور دیا کہ جب کوئی جائز قربانی کو روکنے کی کوشش کرے تو انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: