۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

مولانا امام الدین قاسمی با صلاحیت اور سنجیدہ عالم دین تھے

مولانا امام الدین قاسمی با صلاحیت اور سنجیدہ عالم دین تھے। مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی


پٹنہ یکم فروری (عبدالرحیم برہولیاوی)
مولانا امام الدین قاسمی نے جواں عمری میں ہی آج شام پارس ہوسپٹل لے جاتے ہویے دنیا کو خیر باد کہ دیا۔یہ انتہائی افسوسناک خبر رہی جس نے بھی سنا حیران رہ گیا۔ اللہ کے یہاں سے اتنی ہی زندگی وہ لے کر کے آیے تھے۔ اللّٰہ کی مرضی کے آگے بندہ کو راضی برضائے الہی رہنا ہوتا ہے۔ یہی بندگی ہے اور یہی بندے کی شان ہے۔ ان خیالات کااظہار معروف عالم دین، ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے نمائندہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں اپنے تعزیتی کلمات میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا امام الدین قاسمی با صلاحیت اور سنجیدہ عالم دین تھے، جو مصیبتیں اور پریشانیاں ان کی زندگی میں آئی اسے انہوں نے صبر استقامت کے ساتھ دل پر مار کر جھیل لیا۔امارت شرعیہ سے علیحدگی کے بعد وہ الحمد ٹرسٹ کے ذریعہ خدمات انجام دے رہے تھے، وہ لاولد تھے یہ بھی ان کی زندگی کا ایک خلا تھا ۔ اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے والدین اہلیہ اور متعلقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

قارئین سے دعاء مغفرت کی درخواست ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: