انگلینڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پالیکیلے (سری لنکا): ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے اہم مرحلے میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ اس عالمی مقابلے کے آخری چار میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 63 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو ایک معقول ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں انگلینڈ کو ہدف کے تعاقب میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان ہیرے بروک نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ان کی جارحانہ اور پراعتماد بیٹنگ نے آخری اوورز میں ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ انگلش ٹیم نے 19.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر کے سنسنی خیز فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، لیکن ان کی کوششیں ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے، جبکہ پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی اب دیگر نتائج اور پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال سے مشروط ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔