رپورٹ/سیل رواں:
2023 کے ایشیا کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو آسانی سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اور یہ کارنامہ بھارت نے آٹھویں بار انجام دیا ہے۔ فائنل کو لے کر قیاس آرائیاں خوب کی جارہی تھیں کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہے اور بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ مگر فائنل میں سری لنکائی ٹیم تاش کے پتوں کے مانند بکھر گئی اور صرف 50 رن کے اسکور پر پوری پویلین لوٹ گئی۔۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے آسانی سے ہدف 6.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ محمد سراج بھارت کی جیت کے ہیرو رہے ، انہوں نے6 وکٹیں لے کر بھارت کو تاریخی فتح دلانے اہم رول ادا کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کو صرف 51 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے یہ معمولی ہدف صرف 37 گیندوں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ شوبھمن گل 19 گیندوں میں 27 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے ،وہیں ایشان کشن نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔بتاتے چلیں کہ گل نے 6 چوکے جبکہ ایشان نے تین چوکے لگائے۔