حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

گنجریا رینی کرکٹ فیسٹیول: رسیا یونگ اسٹارز نے فائنل جیت کر تاریخ رقم کی

گنجریا رینی کرکٹ فیسٹیول: ٹرافی رسیا یونگ اسٹارز کے نام ۔ ضلع پریشد ممبر کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

______________

گنجریا یونگ بوویز کے زیر اہتمام ایک رینی کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل مقابلہ آج بتاریخ 25 اگست، 2024 کو کھیلا گیا۔ فائنل میں گنجریا نیشنل کلب اور رسیا یونگ اسٹارز کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلہ نہایت ہی سنسنی خیز رہا اور بالآخر رسیا یونگ اسٹارز کی ٹیم فتح یاب ہوئی۔

فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام ضلع پریشد ممبر جناب جاوید اختر صاحب اور بلاک ممبر ذیشان صاحب عرف راجو نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔ رنر اپ ٹیم یعنی گنجریا نیشنل کلب کو بھی ان کی شاندار کارکردگی پر ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ یہ انعامات جناب سمیع خان بھائی، پروفیسر شہباز چشتی اور منظور احمد نوری وارڈ ممبر نے اپنے ہاتھوں سے دیے۔

فائنل کی اس پروقار تقریب میں اہم مہمان کے طور پر ڈاکٹر صادق الاسلام صاحب نے بھی شرکت کی، جبکہ رضی احمد وارڈ ممبر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ، شائقین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس مقابلے کا لطف اٹھایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

یہ ٹورنامنٹ اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا اور اس کی کامیابی پر تمام شرکاء مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ خصوصی طور پر، گنجریا یونگ بوویز کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس شاندار اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یہ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی ایسے ہی دلچسپ اور کامیاب ایونٹس منعقد ہوتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: