بالی ووڈ کی عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال، موسیقی کی دنیا سوگوار

ممبئی: ہندوستان کی نامور اور لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں اتوار 12 اپریل 2026 کو انہوں نے آخری سانس لی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آشا بھوسلے کو ایک دن قبل شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر دل کا دورہ پڑنے کی خبریں سامنے آئیں، تاہم بعد میں بتایا گیا کہ ان کی طبیعت مسلسل خراب تھی اور وہ علاج کے دوران انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت کی بنیادی وجہ ملٹی آرگن فیلئر (اعضاء کا ناکارہ ہونا) بتائی گئی ہے۔

آشا بھوسلے کی موت کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی و فلمی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آشا بھوسلے کا شمار ہندوستان کی سب سے عظیم گلوکاراؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے آٹھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ہزاروں گانے گائے اور اپنی منفرد آواز کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں ایک ناقابلِ فراموش مقام حاصل کیا۔

مرحومہ کی آخری رسومات پیر کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی، جہاں مداحوں اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔