نیٹ پیپر لیک معاملہ: پونے کی پروفیسر گرفتار، راہل گاندھی کا وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: نیٹ-یو جی 2026 پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے پونے کی ایک خاتون پروفیسر منیشا منڈھارے کو گرفتار کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ کوچنگ کلاسوں کے ذریعے امیدواروں کو امتحان سے قبل سوالات فراہم کیے تھے۔ تفتیشی ایجنسی کے مطابق اس معاملے میں اب تک 9 افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔

سی بی آئی کی جانچ میں بتایا گیا ہے کہ منیشا منڈھارے نے اپنی ساتھی منیشا واگھمارے کے ساتھ مل کر طلبہ کو جمع کیا اور پونے میں خصوصی کوچنگ سیشن منعقد کیے، جہاں مبینہ طور پر وہی سوالات پڑھائے گئے جو بعد میں نیٹ امتحان میں شامل تھے۔

تحقیقات کے دوران اس معاملے کا تعلق ریٹائرڈ پروفیسر پی وی کلکرنی سے بھی جوڑا گیا ہے، جو این ٹی اے کے سوالنامہ تیار کرنے والے پینل سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ کلکرنی پر بھی سوالات لیک کرنے کا شبہ ہے۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور حکومت امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ-یو جی ملک کا سب سے بڑا میڈیکل انٹرنس امتحان ہے اور حالیہ تنازع کے بعد امتحانی نظام کی شفافیت پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔