ارریہ میں علامہ سیدسلمان ندوی رحمہ اللہ علیہ کے لئے تعزیتی ودعائیہ نشست کا انعقاد

ارریہ/سیل واں: آج حضرت الاستاذ علامہ سید سلمان حسینی رحمہ اللہ علیہ کے لئے تنظیم أبناء ندوہ ضلع ارریہ کی طرف سے قلب شہر میں واقع مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کی جامع مسجد میں دعائیہ نشست رکھی گئی، بحمداللہ یہ بہت ہی کامیاب وبامراد رہی، ابتدا میں تعداد مختصر تھی، عین دعا کے وقت مسجد میں ایک بڑی جماعت پہونچ گئی، حضرت کے شاگرد رشید اور اس مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا اکبر صادق صاحب ندوی کی رقت آمیز دعا پر پورے مجمع کی طرف سے والہانہ آمین پر پرکیف فضا بن گئی، حاضرین نے اس سے نیک فال لیا ہے اور حضرت کے درجات کی بلندی کا اسے ذریعہ کہا ہے” ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم ”

اس موقع پر حاضرین میں سے جناب مولانا شاہ جہاں ندوی، مولانا سرور عالم صاحب ندوی، مولانا مطیع الرحمن صاحب ندوی، مولانا وقار صاحب ندوی، ماسٹر وقار صاحب ندوی، مولانا فہیم اختر صاحب ندوی، مولانا اکبر صادق صاحب ندوی نے باری باری حضرت کے محاسن بیان کئے اور قیمتی تاثرات سے ہم سبھی مستفید ہونے ہیں،نیز حاضرین سے موجود تنظیم أبناء ندوہ کے اراکین نے یہ گزارش بھی کی ہے کہ حضرت کے کارناموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس تک پہونچائیں، حدیث شریف میں یہ حکم میں کے مرنے والے کے محاسن کا ذکر ہو، اس وقت ہمارے ہاتھ میں ایک آلہ ہے جسے ہم موبائل کہتے ہیں، آج اسی کے ذریعہ حضرت کے کارناموں کو دفن کرنے کی ناپاک سعی ہورہی ہے، ایسے میں ہم پر لازم ہے کہ حضرت کی خوبیوں کو منظر عام پر لائیں، آپ نے جو ملت اسلامیہ ہندیہ ہی کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی نمائندگی کی ہے،حضرت علی میاں رحمہ اللہ علیہ کے بعد یہ فرض ارض ہند سے تن تنہا آپ ادا کرریے تھے، قضیہ فلسطین پر، مسجد اقصی کی آزادی پر مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں کررہے تھے،دنیا بھر میں گھوم گھوم کر حمیت اسلامیہ اور غیرت دینیہ کو بیدار کرریے تھےکہ اچانک ہم سے جدا ہوگئے۔آپ کے اس دار فانی سے کوچ کرجانے پر ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔آج وطن عزیز میں دور دور تک ایسی کوئی عبقری شخصیت نظر نہیں آرہی ہے جو اس فرض کو انجام دے سکے۔واقعی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا یہ قول حضرت پر صادق آتا ہے کہ ایک عالم کی موت یہ عالم کی موت ہے۔

باری تعالٰی حضرت والا کے درجات بلند فرمائے اور نعم البدل نصیب کرے، آمین یارب العالمین

اس کامیاب نشست کے انعقاد پر تنظیم أبناء ندوہ ضلع کے جنرل سکریٹری جناب مولانا عبدالسلام عادل صاحب ندوی اور ان کی پوری ٹیم کے ہم سبھی ممنون ومشکور ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔