دہلی مرڈر کیس: دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دہلی قتل کیس کا مجرم ساحل جب نابالغ لڑکی پر چاقو سے تابڑ توڑ حملے کرتا ہے تو کوئی بھی اس نابالغہ کو بچانے کے لیے سامنے نہیں آیا۔ ایک شخص قاتل کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش بھی کرتا ہے تاہم وہ ساحل نامی مجرم کو روکنے میں ناکام رہتا ہے اور پھر وہ وہاں سے چلا جاتا ہے۔
چاقو سے تابڑ توڑ حملے: راجدھانی دہلی میں نابالغ لڑکی کے قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق قتل کے ملزم ساحل نے لڑکی پر چھری کے 16 وار کیے تھے۔ اس کے بعد ساحل نے لڑکی کا سر پتھر سے کچل دیا۔یہی نہیں جب وہ اس سے بھی مطمئن نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو کئی بار لاتیں ماریں۔ اس پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
قاتل گرفتار: قاتل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نوجوان ساحل کو اتر پردیش کے بلند شہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ دہلی کے شہباز ڈیری علاقے کا رہنے والا ہے اور اے سی مکینک کا کام کرتا ہے۔لڑکی کے والد کی شکایت پر ملزم ساحل کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی سی پی آؤٹر نارتھ روی کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم نوجوان ساحل کو اتر پردیش کے بلند شہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی پر 16 وار کیے گئے۔ گردن پر چھری کے چھ اور پیٹ پر دس زخم ہیں۔ کسی بھاری چیز سے ٹکرانے سے اس کا سر پھٹ گیا تھا۔ قتل کے وجوہات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس تفتیش میں جٹی ہوئی ہے۔