Slide
Slide
Slide
saile rawan

گیم چینجرثابت ہوگا حزب اختلاف کا یہ اجلاس :کانگریس

 کانگریس کی کال پر کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ ہو رہی ہے جس میں 26 پارٹیاں شرکت کر رہی ہیں۔ پیر کو اپوزیشن لیڈروں نے ایک ڈنر میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد  کانگریس کے  قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم خیال اپوزیشن جماعتیں سماجی انصاف، جامع ترقی اور قومی بہبود کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی اور ہر ایک کا آپس میں بہترین تال میل ہوگا۔

آئندہ سال  یعنی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہورہی ہیں۔ یہ آج یعنی منگل 18 جولائی کو ہو گا۔ جس کے بارے میں کانگریسی لیڈران نے اطلاع دی ہے۔  جس میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا، اس اجلاس میں 26 جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے ای ڈی اور سی بی آئی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ برسراقتدار پارٹی ان کا استعمال کرکے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کے سی وینوگوپال کی جانب سے کہا کہ ہم سب کا مقصد جمہوریت، آئینی حقوق کے تحفظ اور اپنے اداروں کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے جس کے لیے ہم اکٹھا ہورہے ہیں۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: