بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی طرف سے ۲۰۲۴ کے وسطانیہ ، فوقانیہ اور مولوی کے لیے بھرے جارہے فارم کی میعاد بڑھا دی گئی ہے۔ ملحقہ مدارس کے صدور مدرسین اورمدارس کی نمائندہ تنظیموں نے چیرمین مدرسہ بورڈجناب سلیم پرویز کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر محمد نورالاسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے بحکم جناب سلیم پرویز چیرمین مدرسہ بورڈ نے وطالبات اور گارجین حضرت کو اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ درجہ وسطانیہ ، فوقانیہ اور مولوی امتحانات ۲۰۲۴ کے لیے پرائیویٹ پرمیشن حاصل کرنے کی تاریخ میں ۵؍نومبر ۲۰۲۳اور رجسٹریشن فارم دروجہ وسطانیہ کے لیے رجسٹریشن مع ایویلشن فارم کی تاریخ میں ۱۰؍نومبر ۲۰۲۳ تک توسیع کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد نورالاسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن نے تمام متعلقین ،طلبا وطالبات و گارجین حضرات کو مطلع کیا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک درجہ فوقانیہ اور مولوی ۲۰۲۴ کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ جلد از جلد اپنا رجسٹریشن مقررہ تاریخ ۱۰ نومبر ۲۰۲۳ تک لازمی طور پر کرالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوقانیہ و مولوی کے امیدوار جنہوں نے اپنا رجسٹریشن کرالیا ہے وہ مورخہ ۳۰؍اکتوبر سے ۲۵؍نومبر ۲۰۲۳تک امتحان فارم بھر سکتے ہیں۔ امتحان فارم کا لنک بھی قبل از وقت ویب سائٹ پر موصول کرادیا جائے گا۔