دہلوی تہذیب کا مہذب نمائندہ

آج 26 جنوری ہے۔ ابھی 22 جنوری کی شام ہی تو مولانا اطہر حسین دہلوی سے ملاقات ہوئی تھی ۔ جامع مسجد میں احمد بخاری صاحب کے یہاں ایک تقریب تھی۔ ہمارے حلقہ احباب میں سب سے جوان اور چاق و چوبند وہی نظر آتے تھے۔ اندازہ تو بہت دور شائبہ تک بھی نہیں تھا کہ انہیں کوئی تکلیف ہے۔ گھروالوں کےمطابق ایسی کوئی تکلیف تھی بھی نہیں۔ میں تقریب سے نکلنے لگا تو وہ اپنے مداحوں کا گھیرا توڑ کر دوڑے ہوئے آئے۔ کہنے لگے کہ ابھی آپ سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور آپ نے محفل برخاست بھی کردی۔

دہلوی تہذیب کا مہذب نمائندہ Read More »

سو (💯) مشہور مسلم مجاہدین آزادی کے نام​

آئیے! چند مشہور مسلم مجاہدین آزادی کے نام بطورِ نمونہ لکھے جاتے ہیں تاکہ کم از کم ہم انہیں 15 اگست اور 26 جنوری کے پروگراموں میں خراج عقیدت پیش کرسکیں اور اپنی نسلوں کے دل و دماغ میں یہ بٹھا سکیں کہ ہم اس ملک کے وفادار و جاں نثار و ذمے دار شہری بھی ہیں اور اس کے اولین معمار و حصہ دار بھی،کوئی عارضی کرایہ دار نہیں۔

سو (💯) مشہور مسلم مجاہدین آزادی کے نام​ Read More »

مسلم مجاہدین آزادی؛جنہیں ہم فراموش کرتے جارہے ہیں

پندرہ اگست سنہ ۱۹۴۷ کو ہمارا ملک بھارت انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا،۲۶ نومبر سنہ ۱۹۴۹ کو آزاد بھارت کا آئین بنا اور ۲۶ جنوری سنہ ۱۹۵۰ کو یہ آئین ملک میں نافذ ہوا۔اسی مناسبت سے پورے ملک میں ہرسال ۱۵ اگست کو جشن آزادی اور ۲۶ جنوری کو جشن جمہوریہ منایا جاتا ہے۔

مسلم مجاہدین آزادی؛جنہیں ہم فراموش کرتے جارہے ہیں Read More »

دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو

ان سے آٹوگراف لینے کے لیے حسینوں کی لائن لگ جاتی تھی، یہ حقیقی معنوں میں ہیرو تھے، یہ اسکواش کھلاڑی تھے، انھوں نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ ورلڈ اوپن ریکارڈ اور 6 مرتبہ برٹش اوپن جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو Read More »

فتنہ شکیل بن حنیف

#دیگرفتنوں کی طرح شکیلیت بھی اس وقت کابہت بڑا فتنہ ہے،اس سے نوجوانوں کو بچانے کی ضرورت ہے،خاص طورسےایسے نوجوان جو دین کی بنیادی تعلیمات سے واقف نہیں ہیں بڑی آسانی سے اس کے دام فریب میں پھنس رہے ہیں،افسوس یہ ہے کہ دھیرے، دھیرے یہ فتنہ ملک کی تمام ریاستوں میں اپناقدم جماچکاہے،جو خبریں موصول ہورہی ہیں،وہ بڑی چونکانے والی ہیں،ایسے میں نوجوانوں کا تحفظ کس طرح ہو؟اس پر سوچنے اورمضبوط لائحہ عمل تیارکرنے کی ضروت ہے!۔

فتنہ شکیل بن حنیف Read More »

تذکیر اور تدبیر

عشق اور محبت میں جب لوگ اپنے محبوب کی بیوفائی کا شکار ہوتے ہیں تو اپنی بیزاری کا اظہار اسی طرح کے شکایت آمیز شاعرانہ لہجے میں کرتے ہیں لیکن یہاں شاعر یہ بھول گیا کہ بھول جانا یا محبت ہو جانا دو دونی چار کی طرح علم ریاضی کا عمل نہیں ہے ۔ بھول جانا یا کسی سے محبت اور عشق ہو جانا کائنات کا ایک حادثاتی عمل ہے جو دنیا کے مختلف انسانوں کے فطری اور قدرتی مزاج اور دلچسپی پر منحصر کرتا ہے ۔

تذکیر اور تدبیر Read More »

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کادنیائے کرکٹ کو الوداع​

جنوبی افریقہ کے مشہور و تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ حالانکہ ہاشم آملہ 2019 میں ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔تاحال وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ لیکن اب انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کے ساتھ کاؤنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کادنیائے کرکٹ کو الوداع​ Read More »

ذات پات اور مسلمان​

بات جب ہندو سماج اور ان کی مقدس کتاب میں طبقاتی درجہ بندی اور ہندو ہندو میں بھید بھاؤ اور اونچ نیچ کی چلتی ہے تو مسلمان بڑے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ الحمدللہ مسلم سماج اس سے بری ہے! اس لئے کہ اللہ نے کہا ہے ولقد كرمنا بني آدم. یعنی تمام بنی نوع انسان کو اللہ نے مکرم بنایا ہے۔ کسی ایک ذات برادری کو نہیں ۔

ذات پات اور مسلمان​ Read More »

آہ! مولانا حسین احمد قاسمی نور اللہ مرقدہ​

نمونہ اسلاف،بزرگ عالمِ دین،جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیرکے سابق استاذوناظم تعلیمات،اورمدرسہ انوارالعلوم اسلامپور،پورنیہ کے سابق استاذ جناب حضرت مولاناحسین احمدصاحب قاسمی آج اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے۔اناللہ واناالیہ راجعون

آہ! مولانا حسین احمد قاسمی نور اللہ مرقدہ​ Read More »

Scroll to Top