۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

میڈیکل انشورنس کیوں ضروری ہے

✍️ مسعودجاوید

_______________

جب سے کارپوریٹس نے تعلیم اور صحت کے میدان میں انویسٹمنٹ کرنا شروع کیا ہے پرائیوٹ اسکولوں اور ہسپتالوں میں تعلیم اور علاج کافی مہنگے ہو گئے ھیں۔
گرچہ ابھی تک ہمارا ملک عزیز ایک رفاہی ریاست welfare state ہے جس کی بنیادی ذمہ داری عام لوگوں کو تعلیم، علاج، بجلی ، پانی ، سڑک اور ادنیٰ طبقات کی قوت شراء کو مدنظر رکھتے ہوۓ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں مہیا کرانا ہے لیکن یہ خصوصیات ایک سوشلسٹ ریاست کی ہیں اور ہمارا ملک اب کیپیٹلسٹ اسٹیٹ ہونے کی طرف گامزن ہے۔

پرائیوٹ اسکول کو نہ جانے کیوں پبلک اسکول کہا جاتا ہے!
ان اسکولوں میں  فیس اور اس کے ساتھ کے لوازمات جیسے نصاب کی کتابیں، اسکول،  بیگ اور یونیفارم  وغیرہ ان اسکولوں سے ہی خریدنے کے لئے والدین کو مجبور کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے بازار سے زیادہ قیمت یا فرضی ایم آر پی پر یا بازار کے برعکس ،کسی ڈسکاؤنٹ کے بغیر ۔ یہ سارے مالی منفعت کے کام اسکول انتظامیہ کرتا ہے صرف ٹیوٹر کی تقرری آپ کے لئے چھوڑا جاتا ہے۔

پرائیوٹ ہسپتالوں کا معاملہ اور بھی ابتر ہے وہ اس طرح کہ گرچہ سرکاری ہسپتالوں اور ان کے کام چور کرمچاریوں کے برعکس پرائیوٹ ہسپتال زیادہ منظم ، صاحب ستھرا اور آپ کا استقبال کے لئے مستعد عملہ فائیو اسٹار نہیں تو کم از کم تھری اسٹار ہوٹلوں جیسی سروسز دیتے ہیں لیکن ان کے عوض وہ خطیر رقم بھی وصول کرتے ہیں۔‌
جب سے حکومت نے مختلف طبقات کو انشورینس کارڈ ایوشمان اور پرائیوٹ کمپنیوں اور کارپوریٹس نے اپنے عملہ کو انشورینس کوریج دینا شروع کیا ہے اس وقت سے ان پرائیوٹ ہسپتالوں نے اپنا اعلیٰ نرخ اسی کے مطابق طے کر رکھا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے یہاں بغیر انشورینس کوریج کا کوئی مریض نہ پہنچے ۔ اگر پہنچتے ہیں تو ان سے بھی وہی خطیر رقم وصول کی جاتی ہے۔
خط افلاس پر یا اس سے نیچے اوپر  والے،  جن کے پاس ایوشمان کارڈ ہے یا جو سرکاری یا کارپوریٹ کمپنیوں میں ملازمت کرنے کی وجہ سے انشورینس کوریج اسکیم کے حصے ہیں،   کے علاوہ جو طبقات ایسی کسی اسکیم کا جزء نہیں ہوتے ہیں ان کے لئے پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کرانا کافی مہنگا ہوتا۔ ہے۔
اس لئے ایسے لوگوں کو میڈیکل انشورنس کرا لینا چاہیئے ۔ علاج کوئی بلیٹ ٹرین کا سفر نہیں ہے کہ آپ چاہیں تو اس مہنگی ٹرین میں سفر کریں یا عام ریل گاڑی میں۔ اچھا علاج کے لئے بہر حال آپ کو اچھے ہسپتال جانا ہوگا اور اس کے اخراجات کے لئے ان ہسپتالوں میں رائج روش کے مطابق انشورینس کرانا ہوگا تاکہ اس انشورینس کمپنی سے آپ میڈیکل کلیم لے سکیں۔ اس کے لئے آپ کو کچھ کرنا نہیں ہوتا ۔‌ ہر پرائیوٹ ہسپتال میں اس کا باضابطہ دفتر یا کاؤنٹر ہوتا ہے وہ آپ کی ساری کارروائی پوری کرتا ہے کیا خرچ ہوگا آپ کو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے آپ بس علاج کرائیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: