ڈاکٹر سید منال شاہ القادری کی وفات پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا تعزیتی پیغام
مجھے ممتاز عالم، سفارت کار اور بھارت کے سابق سفیر برائے ازبکستان جناب پروفیسر ڈاکٹر سید منال شاہ القادری کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ وہ حال ہی میں کولکاتا میں وفات پا گئے ہیں۔
کلکتہ یونیورسٹی کے شعبۂ عربی و فارسی کے سربراہ ڈاکٹر القادری خانقاہ شریف ویسٹ مدناپور اور دائرہ شریف کولکاتا کے پیر صاحب بھی تھے۔ وہ مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیئرمین بھی تھے۔ انہوں نے مختلف سماجی کاموں میں بھی خصوصی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ وہ بہت سے تعلیمی اور سماجی اداروں سے وابستہ تھے۔
ان کے انتقال سے تعلیم اور مذہب کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جناب ڈاکٹر سید منال شاہ القادری کے خاندان، عزیز و اقارب اور عقیدت مندوں سے میری دلی تعزیت ہے۔
ممتا بنرجی
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال