۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کاانتقال

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل  کاانتقال

 بھارتی وزیر اعظم سمیت کئی مشہور ہستیوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا منگل کی رات تقریباً 8 بجکر 28 منٹ پر انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔ معلومات کے مطابق ان کی موت موہالی کے فورٹس اسپتال میں ہوئی۔ بادل کی لاش کو بدھ کی صبح موہالی سے بٹھنڈہ بادل گاؤں تک آخری سفر کے لیے نکالا جائے گا۔

شرومنی اکالی دل کے رہنما دلجیت چیمہ نے بتایا کہ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات  چندی گڑھ کے سیکٹر 28 میں واقع شرومنی اکالی دل کے ہیڈکوارٹر میں ادا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

 شری پرکاش سنگھ بادل کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستانی سیاست کی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، اور ایک قابل ذکر سیاستدان۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بادل کی موت پر غم کااظہا ر کرتے ہوئے لکھا کہ

 پرکاش سنگھ بادل عام لوگوں اور کسانوں کے مفاد میں زندگی بھر لڑتے رہے۔

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے سابق صدر سردار پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔وہ زندگی بھر ہندوستان اور پنجاب کی سیاست کے مضبوط رہنما رہے۔ شری سکھبیر سنگھ بادل سمیت ان کے تمام سوگوار خاندان کے ارکان اور حامیوں کے تئیں گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: