Slide
Slide
Slide

تازہ ترین پوسٹ

خبریں

امیرشریعت احمدولی فیصل رحمانی نہیں رہےسکریٹری، بورڈ کی ابتدائی رکنیت سے بھی محروم

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکاانتخابی اجلاس، دوسری میقات کے لیے مولاناخالدسیف اللہ رحمانی صدراورمولانافضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری منتخب مولاناعبیداللہ خاں...
Read More
خبریں

خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 29ویں اجلاس منعقدہ بنگلور میں خطیب الہند حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی...
Read More
Articles

بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس

*بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس* محمد رضی الاسلام ندوی        ...
Read More
تجزیہ و تنقید

سنبھل میں مسلمانوں کے خلاف پولیس کا ظالمانہ رویہ

وطن عزیز میں مسلمانوں کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، جان،مال اور آبرو حملوں کی زد میں ہیں،مساجد کی...
Read More
تجزیہ و تنقید

الیکشن کے نتائج اور مذہبی طبقہ کا رویہ

جب سے شعور کی انکھیں کھولی ہیں تقریبا 30 سالوں سے یہ دیکھتے ہیں آیا ہوں کہ جب بھی کوئی...
Read More

سنگھ کے پروگرام میں اب نوکر شاہ بھی شریک ہوں گے

محمد قمر الزماں ندوی

______________

گزشتہ ہفتہ کی سب سے اہم خبروں میں ایک خبر یہ تھی کہ مودی سرکار نے اب سرکاری افسران اور نوکر شاہوں کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے، یعنی کہ اب یہ آفیشل آزادی ہے کہ کوئی بھی سرکاری عہدیدار یا افسر سرکاری و آئینی عہدے پر رہتے ہوئے بھی سَنگھ کی کارروائیوں میں شریک ہوسکتا ہے۔ گویا 58/ سال پرانی پابندی ہٹا لی گئی ہے ۔
1966ء میں بھارتی حکومت نے سرکاری ملازمین پر آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کے ذریعہ منعقدہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی ۔
یہ خبر مرکزی بجٹ کے سامنے آنے کی وجہ سے دب گئی تھی، یا جان بوجھ کر حکومت اور میڈیا نے دبا دیا تھا ،حالانکہ یہ نوٹیفکیشن 9/ جولائی کو ہی جاری ہوچکا تھا ۔ لیکن عوام میں یہ خبر 21/ جولائی کے بعد ہی آسکی ۔ اکثر میڈیا کے لوگوں نے اس کو جان بوجھ کر دبا دیا ،جو اس کی پرانی عادت ہے ۔
گزشتہ 9/ جولائی کو مرکزی حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،اس کے مطابق سرکاری ملازمین کے آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر روک لگانے والے حکم کو بدل دیا گیا ہے ،سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 30/ نومبر 1966۔ 25/ جولائی 1970ء اور 28/ اکتوبر 1980ءسے متعلق حکم ناموں سے آر ایس ایس کا ذکر نکال دیا گیا ہے ۔آر ایس ایس نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک کا جمہوری نظام اور تکثیری سماج مضبوط ہوگا، یاد رہے کہ اس وقت یہ پابندی تنظیم کی سرگرمیوں کی نوعیت پر تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹرل سول سروسز کنڈکٹ رولز کے تحت عائد کی گئی تھی 58/ سال بعد اس پابندی کو ہٹانے کے فیصلے کے مضمرات پر بحث کا دروازہ کھل چکا ہے ،یہ اس لیے کہ سرکاری ملازمین ملک کے سیکولر جمہوری دستور کو تحفظ فراہم کرنے کے پابند ہوتے ہیں اور وہ دستور کے نفاذ کا حلف بھی اٹھاتے ہیں ۔ جبکہ آر ایس ایس کے بارے میں یہ بات صاف طور پر کہی جاتی ہے کہ وہ سیکولرزم پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ملک کی جمہوریت کی پابند ہے ۔
آر ایس ایس کا بنیادی مقصد ملک کو ہندو راشٹر بنانا اور ملک میں ہندازم کا احیاء ہے، وہ اس ملک میں ایک مذہب ایک زبان اور ایک کلچر کی برتری اور بول بالا کا قائل ہے ،آر ایس ایس اگر چہ اپنے کو ثقافتی تنظیم کہتی ہے ،لیکن سچ یہ ہے کہ یہ بنیادی طور پر ایک سیاسی تنظیم ہے ۔
اب جبکہ نوکر شاہوں اور سرکاری افسروں کو سنگھ کے پروگراموں میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے ،اس کے مضر اثرات کیا ہوں گے یہ اہل دانش سے مخفی نہیں ہے ۔
یہ فیصلہ بھارت کے سسٹم کو پوری طرح ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کی مکمل کوشش ہے ، ابھی تک پابندی تھی اس کے باوجود اکثر سرکاری محکمے میں آر ایس ایس کے لوگ دخیل تھے، تمام اعلیٰ عہدوں ،ثقافتی مراکز اور اعلی تعلیمی اداروں میں، اس فکر کے لوگوں کا قبضہ تھا، ملک کے اکثر وائس چانسلر پرووائس چانسلر یہاں تک کہ مسلم یونیورسٹی جامعہ ملیہ جیسے اداروں میں آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹر منچ سے وابستہ وائس چانسلر کی تقرری ہورہی تھی ۔ اب اس اجازت کے بعد صورت حال کیا ہوگی اللہ ہی حافظ ہے ۔
یاد رہے کہ اس تنظیم یعنی آر ایس ایس کا قیام 1925ء میں ہوا تھا،اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد ملک میں ہندو راشٹر کا قیام ،ہندو احیاء پرستی اور ایک ملک ایک تہذیب اور ایک زبان اور کلچر کو فروغ دینا تھا ،اس وقت سے یہ تنظیم پوری سرگرمی سے اپنے مشن میں سرگرم ہے ۔
1948ء میں جب بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر پابندی عائد کی گئی تھی اس وقت عام طور پر یہ محسوس کیا گیا تھا کہ گاندھی جی کے قتل پر اکسانے کے لیے جو عوامل کار فرما تھے ان میں ایک آر ایس ایس بھی تھا ۔4/ فروری 1948 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قیادت والی وزارت داخلہ نے آر ایس ایس کے کردار پر جو تبصرے کئے تھے ،وہ سب پر عیاں ہے کسی سے پوشیدہ اور مخفی نہیں ۔ آر ایس ایس نے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو کبھی تسلیم نہیں کیا یا مجبوری میں تسلیم کیا، اس کی جگہ منو اسمرتی کی یہ لوگ وکالت کرتے ہیں ۔
اس فیصلے کے آنے کے بعد اپوزیشن نے رد عمل کا اظہار تو کیا ، لیکن اس سے جس شدید رد عمل کے اظہار کی امید تھی ویسے رد عمل کا اظہار نہیں ہوا ۔
اس وقت فیصلے کے مضمرات پر تمام سیکولر پارٹیوں اور ہندوستان کے سبھی ہندو مسلم بدھی جیؤوں کو غور کرنا چاہیے اور اس کے نقصانات سے ملک کے لوگوں کو واقف کرانا چاہیے اور اس فیصلے کے منفی اثرات و مضمرات سے خود حکومت کو باخبر کرنا چاہیے کہ اس پابندی کی وکالت اور نفاذ خود اس شخص نے کی تھی جس کو وہ خود اپنا آڈییل مانتے ہیں ۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: