حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

شاہ تقی الدین فردوسی ندوی منیر شریف کا انتقال

شاہ تقی الدین فردوسی ندوی منیر شریف کا انتقال

مولانا قمر الزماں ندوی

__________________

دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ کے قدیم فارغ التحصیل (فراغت1961ء)اور رکن مجلس شوریٰ، خانوادہ منیر شریف پٹنہ کے چشم و چراغ مولانا شاہ تقی الدین احمد فردوسی ندوی آج 19/ ستمبر بروز جمعرات بوقت ڈھائی بجے دن دہلی میں انتقال فرما گئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

مولانا مرحوم انتہائی خلیق، نرم مزاج خوش گفتار تھے اور اعلیٰ اخلاق و کردار کے حامل تھے، اللہ تعالیٰ نے حسن صورت و حسن سیرت دونوں سے نوازا تھا ، ہر ایک کے ساتھ بہت شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے ،لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار ان کی دعوت پر ان سے ملنے پٹنہ ان کے گھر گئے تھے، دو تین گھنٹے ان کے ساتھ رہے ، خوب خاطر و مدارت کی اور بہت شفقت سے پیش ائے، بڑی قیمتی مجلس تھی، منیر شریف اور دیگر خانقاہوں اور اہل اللہ کے بارے میں بڑی تفصیلی معلومات فراہم ہوئی ،خاص طور پر مخدوم بہاری حضرت شرف الدین یحییٰ منیری رح کے بارے میں بہت سی باتیں انہوں نے بتائیں ، رخصت ہوتے وقت بہت محبت سے رخصت کیا اور اپنی کتاب ہدیہ کی ،اس پر لکھا،، الی ابنی الحبیب ،،

مولانا شاہ تقی الدین احمد ندوی فردوسی مولانا نذر الحفیظ صاحب ندوی کے رفیق درس یا معاصر تھے ۔ فراغت کے بعد انہوں نے عصری تعلیم حاصل کی اور ایک طویل مدت تک بیرون ملک مقیم رہے ،لیکن ہمیشہ مادر علمی ندوہ اور خانقاہ منیر شریف سے وابستہ رہے ۔ مولانا مرحوم میری تحریروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، مہمیز لگاتے تھے اور اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازتے تھے ، ندوہ میں بھی متعدد بار ملاقات کا شرف حاصل رہا ، وہ ندوہ آتے تو ہفتوں قیام کرتے تھے ، وہ حضرت مولانا علی میاں ندوی رح کے شاگرد تھے، ان سے خاص تعلق تھا ۔ اسی طرح اپنے استاد حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رح سے ان کو بڑی عقیدت و محبت تھی، وہ ان کا بہت احترام کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا تقی الدین فردوسی ندوی کی مغفرت فرمائے اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور ان کے وارثین پسماندگان اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزئہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: