مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال
مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال

مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال ✍️ معصوم مرادآبادی _______________________ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے سے مسلمانوں میں خوشی کی لہر ہے۔ یونیورسٹی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ہیں اورعلیگ برادری کے ساتھ عام مسلمانوں نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا […]

ٹرمپ کی جیت کے بعد۔!
ٹرمپ کی جیت کے بعد۔!

ٹرمپ کی جیت کے بعد۔! از:ڈاکٹرسیدفاضل حسین پرویز ___________________ ڈونالڈ ٹرمپ توقع کے مطابق دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ 1897سے لے کر اب تک تاریخ میں ایسے دوسرے صدر ہیں، جو متواتر دوسری میعاد کے لئے منتخب نہ ہوسکے تھے۔ ٹرمپ گذشتہ الیکشن ہار گئے تھے، اور 2024کا الیکشن جیت گئے۔ اس سے […]

مدارس سیکولرازم کے منافی نہیں
مدارس سیکولرازم کے منافی نہیں

– مدارس سیکولرازم کے منافی نہیں ✍️محمد نصر الله ندوی ___________________ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چندر چوڑ نے جاتے جاتے مدرسہ بورڈ کے حوالہ سے اہم فیصلہ دیا،مدرسہ ایکٹ 2004 پر فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے جو کچھ کہا،وہ بہت معنی خیز ہے،انہوں نے ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ کے فیصلہ کو پوری طرح […]

شخصیات اور القابات

شخصیات اورالقابات

✍️خالد سیف اللہ صدیقی

________________

شخصیات کے سلسلے میں بھی اعتدال کی ضرورت ہے۔ اور اس میں مردہ و زندہ سب برابر ہیں‌۔ حضور (ﷺ) کا اپنے بارے میں فرمان ہے : لاتطرونی کما اطرت النصاری ابن مریم ، فانما انا عبدہ ، فقولوا عبداللہ و رسولہ.(صحیح البخاری ، حدیث : 3445))
یہ واقعہ ہے کہ ہم اپنے پسندیدہ لوگوں اور محبوب شخصیات کو حد سے بڑھا دیتے ہیں۔ ان کی تعریف میں حدود کی رعایت نہیں رکھتے۔ ان کو وہ وہ القابات دے دیتے ہیں ، جن کے وہ اہل نہیں ہوتے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اس کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلاً : سطحیت ، جذباتیت ، قربت ، قرابت ، احساس کم تری ، احساس برتری ، عدم سنجیدگی اور شخصیت کے فکر و فن سے نامکمل واقفیت وغیرہ———اگر کسی کا یہ خیال ہو کہ شخصیات کی تعریف اور ان کے تعارف میں کسی حد اور ضابطے کی پاس داری ضروری نہیں ، تو وہ ایک غلط نظریے پر قائم ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ’دینِ اعتدال‘ جس طرح ہر چیز میں ہمیں اعتدال کی راہ دکھاتا ہے ، شخصیات کی تعریف و تلقیب میں بھی وہ ہمیں اعتدال کی روش پر قائم رکھنا چاہتا ہے۔ مذکورہ حدیث کی روشنی میں ہمیں یہ تعلیم ملتی ہے کہ ہمیں شخصیات کی تعریف میں حد اور اعتدال کو ملحوظ رکھنا چاہیے ، اور واقعیت کی بنیاد پر ہی تعریف و تلقیب کی عمارت قائم کرنی چاہیے۔

میں مذکورہ حدیث پر غور کرتا ہوں ، تو مجھے شخصیات کی تعریف اور ان کو القابات دینے کے سلسلے میں کسی حد تک مزاجِ نبوی کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ غور کیجیے کہ حضور (ﷺ) نے حضرت عیسیٰؑ جیسے جلیل القدر نبی کا ذکر تو کیا ؛ لیکن ساتھ میں ان کے کسی لقب کا ذکر نہیں کیا ؛ بلکہ سادے طور پر ’ابن مریم‘ (مریم کا بیٹا) فرمایا ؛ حالاں کہ قرآن مجید (النساء ، آیت : 171) میں رسول اللہ ، روح اللہ اور کلمۃ اللہ جیسے خدا کی طرف سے عطا کردہ ان کے القابات موجود ہیں۔

ہم اگر کسی کو ’نمونہ اسلاف‘ کہیں ، تو ہمیں اولا اسلاف کی زندگیوں کا صحیح علم ہونا چاہیے ، پھر ہمیں اس شخص اور اسلاف میں موازنہ کرنا چاہیے ، پھر ہمیں کسی کو ’نمونہ اسلاف‘ کا لقب دینا چاہیے ، ورنہ یہ تو ایک طرح سے اسلاف کی توہین ہوگی۔ اسی طرح اگر ہم کسی کو ’محققِ دوراں‘ کہتے ہیں ، تو اولا ہمیں یہ علم ہونا چاہیے کہ وہ شخصیت کس علم یا فن میں داد تحقیق دے رہی ہے ، اور کس حد تک داد تحقیق دے چکی ہے۔ ایک دو باتوں کی تحقیق کی وجہ سے کوئی محقق نہیں کہلائے گا ، ’محقق دوراں‘ ہونا تو بہت دور کی بات ہے۔ اگر ہمیں علم نہیں کہ کیا داد تحقیق دی جا رہی ہے ، اور کس حد تک دی جا چکی ہے ، تو ہمیں اصولاً کسی کو ’محقق دوراں‘ کہنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ بھی ذہن نشیں رہے کہ ’محقق دوراں‘ کا مطلب زمانے کا سب سے بڑا ، سب سے عظیم ، اور سب سے یکتا محقق ہے۔ اور وہ زمانے بھر میں صرف ایک ہوگا۔ کم تر درجے کے محقق کو ’محقق دوراں‘ نہیں کہا جا سکتا۔ اسی طرح اگر ہم کسی کو فقیہ العصر ، فقیہِ دوراں یا فقیہِ وقت کہہ رہے ہیں ، تو ہمیں اولا علم ہونا چاہیے کہ زمانے میں کس کس طرح کے فقہا ہیں۔ ان میں سے جو سب سے اعلیٰ ، عظیم اور منفرد ہو ، اس کو فقیہ العصر ، فقیہِ دوراں یا فقیہِ وقت کہا جا سکتا ہے۔ اس کے سوا جو اس سے کم درجے کے فقہا ہوں ، ان کو فقیہ ، فقیہِ کبیر اور عظیم فقیہ وغیرہ کہا جا سکتا ہے ؛ لیکن ایک ہی ملک کے کئی کئی فقہا کو فقیہ العصر ، فقیہِ دوراں یا فقیہِ وقت کہنا علمی اصطلاحات و اطلاقات کا کھلا مذاق ہے۔ اسی طرح اگر ہم کسی کو ’ادیبِ دوراں‘ یا ’ادیبِ زماں‘ کہتے ہیں ، تو ہمیں اولا علم ہونا چاہیے کہ وہ کس زبان کا ادیب ہے۔ پھر یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس دور میں اس زبان کا اس سے بڑا کوئی ادیب ہے یا نہیں۔ اگر نہ ہو ، تو وہ واقعی ادیبِ دوراں اور ادیبِ زباں ہے ، ورنہ نہیں۔

جب سے علم کا زوال شروع ہوا ہے ، تب سے القابات کا عروج شروع ہوگیا ہے۔ جن لوگوں کو القابات دیے جاتے ہیں ، وہ بھی ان پر روک ٹوک نہیں کرتے ، خواہ وہ ان القابات کے مستحق ہوں کہ نہ ہوں۔ کیا مذکورہ حدیث کی روشنی میں رسول کی طرح نائبینِ رسول کو بھی اپنے سلسلے میں وقتا فوقتاً حد سے زیادہ تعریفیں کرنے اور دور از کار القابات سے ملقب کرنے میں حد کی پروا نہ کرنے والوں کو روکنا ٹوکنا نہیں چاہیے ؟

ہر چیز میں اعتدال کی طرح ہمیں اس معاملے میں بھی اعتدال کی راہ اپنانی چاہیے۔ جس کا جو معیار اور مقام ہو ، اس کو وہی معیار اور مقام دیا جانا چاہیے۔ یہی انصاف ہے۔ یہی تقاضائے انصاف ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: