چندریان :3 آج شام چاند کی سطح پر اترنے کی امید

بھارت تاریخ رقم کرنے سے کچھ قدم دور ہے۔ آج اسرو کا چاند مشن چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب پر نرم لینڈنگ کرے گا۔

آج بدھ (23 اگست) کو بھارت تاریخ رقم کرنے کے بہت قریب ہے۔ بھارت کے چاند مشن چندریان 3 کی شام 6 بجکر 40 منٹ پر چاند کی سطح پر نرم لینڈنگ کی توقع ہے ۔سائنسدانوں کو اس کی کامیاب لینڈنگ کی پوری امید ہے۔  اسرو چیف ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک کامیاب مشن ہوگا۔ اورہم تیار ہیں۔

اسرو چیف نے  مزید کہاکہ چار سال کم وقت نہیں ہے۔ ہم اپنے مشن کو بہتر بنانے اور بیک اپ پلان بنانے میں اس کا ہر حصہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیک اپ پلان کا بھی بیک اپ  تیار کر لیا ہے۔ اس مشن میں اب تک سب کچھ ہمارے پلان کے مطابق ہوا ہے۔ ہم نے کئی سطحوں پر سسٹم کی تصدیق کرکے لینڈنگ کی تیاریاں کی ہیں اور لینڈر کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ  کہ  انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کو کہا کہ یہ کامیابی ہندوستانی سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ خلائی تحقیق میں ہندوستان کی ترقی کی علامت ہوگی۔ اسرو نے کہا کہ مشن شیڈول پر ہے۔ سسٹم کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مشن کی نگرانی کرنے والے لوگ بھی جوش اور توانائی سے بھرپور ہیں۔چندریان 3 بدھ یعنی 23 اگست کو ‘سافٹ لینڈنگ’ کرے گا۔ اس سے پورا ملک پر امید ہے۔ اسرو نے بتایا ہے کہ چندریان 3 بدھ کو شام 6 بج کر 4 منٹ پر چاند پر اترے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔