گیان واپی کمپلیکس کی سروے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید دس دنوں کی مہلت

عدالت نے اے ایس آئی کو گیانواپی کمپلیکس کی سروے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید 10 دن کا وقت دیا

اطلاعات کے  مطابق وارانسی کی ضلعی عدالت نے جمعرات کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو گیانواپی کمپلیکس کی سائنسی سروے رپورٹ مکمل کرنے اور پیش کرنے کے لیے مزید 10 دن کا وقت دیا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے یہ جانکاری دی۔ ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے اے ایس آئی کی درخواست پر سماعت کی جس میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت مانگا۔ جج نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اے ایس آئی وقت پر کام مکمل کریں گے اور مزید وقت نہیں مانگیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔