نیوزی لینڈ کی بڑی فتح، سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

کولمبو: نیوزی لینڈ نے سپر ایٹس کے اہم مقابلے میں سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر ICC Men’s T20 World Cup 2026 سے باہر کر دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی سری لنکا کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز کا مضبوط مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ کپتان مشیل سیٹنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز بنائے اور درمیانی اوورز میں ٹیم کو سنبھالا۔ آخری اوورز میں کیوی بلے بازوں نے تیز رفتاری سے رنز جوڑ کر اسکور کو قابلِ دفاع بنا دیا۔

169 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ اوپنر ہاتھوں نسانکا پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وکٹوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پوری ٹیم 20 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کیوی آل راؤنڈر ربن رویندرا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے پہلے 32 رنز بنائے اور پھر گیند سے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی کارکردگی میچ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی۔

اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، جبکہ سری لنکا کو مایوس کن انداز میں ایونٹ سے رخصت ہونا پڑا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔