سماجی مساوات کی ہندو تحریک
سماجی مساوات کی ہندو تحریک

اس وقت وطنِ عزیز کا ایک معروف شرک آئی کون جارحانہ دھارمک یاترا پر ہے، اس یاترا کے دو مرکزی ہدف نمایاں کیے گئے ہیں، مبینہ ہندو راشٹر کی مانگ کے ساتھ ذات پات کا خاتمہ دوسرا علانیہ مدعا ہے، معلوم ہے کہ ہندو سماج کی تشکیل اونچ نیچ پر قائم اور منحصر ہے، اس کے بغیر ہندو معاشرے کے روایتی خدوخال متصور نہیں، تو یہ تحریک بھی مساوات کے پس پردہ مسلم دشمنی کی دعوت ہے؛ لیکن بہ ہر حال وہ اسلام دشمنی میں اپنے اساسی تصور، مذہبی کتابوں کی واضح ہدایت، صدیوں پرانی روایت، علاقائی شناخت، قومی وراثت اور دھارمک سنسکرتی یعنی اونچ نیچ پر نظر ثانی کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت
شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت

شبینہ جلسے، یعنی رات بھر جاری رہنے والے اجتماعات، ہندوستان اور نیپال کے چند علاقوں میں مدارس کے چندے کے لئے منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان جلسوں کا بنیادی مقصد بظاہر دینی شعور پیدا کرنا اور مدارس کے لئے مالی امداد جمع کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایک عام روایت بن چکی ہے، جہاں دینی تقاریر اور نعت خوانی کے ذریعے عوام کو متأثر کیا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ چندہ دیں۔

مہاراشٹر الیکشن کے نتائج
مہاراشٹر الیکشن کے نتائج

مہاراشٹرا الیکشن کے نتائج پر وہاں کے ذمہ دار تجزیہ نگار اور صحافی حضرات بے لاگ لکھیں گے اور سہی صورت حال سے واقف کرائیں گے۔ اس شکست فاش کے مختلف اسباب ہیں، اور صرف کسی ایک سبب کو اس شکست کی اصل وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تازہ ترین پوسٹ

تجزیہ و تنقید

کیا سنبھل کے واقعے سے ملت سنبھلے گی ؟

جب بھی قوم مصیبت میں ہو، اس کے رہنماؤں اور بزرگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موقع پر پہنچیں،...
Read More
تجزیہ و تنقید

سماجی مساوات کی ہندو تحریک

اس وقت وطنِ عزیز کا ایک معروف شرک آئی کون جارحانہ دھارمک یاترا پر ہے، اس یاترا کے دو مرکزی...
Read More
شخصیات

احمدپٹیل : کچھ یادیں کچھ باتیں

کانگریس کے سینئر لیڈر احمدپٹیل نے گزشتہ25 نومبر 2020 کو جب کوروناجیسی موذی وباکی زد میں آکر  جان ہاری تو...
Read More
تجزیہ و تنقید

ستم یہ ہے کہ انساں نوع انساں کا شکاری ہے !

آج کی مجلس میں اس ملک کی سالمیت کے لیے اور امن و شانتی کے لیے اور لوگوں کو مانوتا...
Read More
خبریں

امیرشریعت احمدولی فیصل رحمانی نہیں رہےسکریٹری، بورڈ کی ابتدائی رکنیت سے بھی محروم

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکاانتخابی اجلاس، دوسری میقات کے لیے مولاناخالدسیف اللہ رحمانی صدراورمولانافضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری منتخب مولاناعبیداللہ خاں...
Read More

موسم حج ٢٠٢٤ میں اموات کے اسباب

ایک سبب عمر رسیدہ عازمین حج کا جانا بھی ہے۔

✍️ مسعود جاوید

__________________

ویسے تو ہر بار حج کے موسم میں کم و بیش اموات کی خبریں آتی ہیں لیکن پہلے اور اب میں فرق یہ ہے کہ پہلے ایجنسی کے حوالے سے پوری یا ادھوری مقامی اخبارات میں خبریں چھپتی تھیں ، اس سے قبل ڈاک کے ذریعے لوگ اپنے متعلقین کی اموات کے بارے میں اطلاع کرتے تھے۔ اس کے بعد ٹیلی فون کے ذریعے ایسی خبروں سے متعلقین کو آگاہ کیا جانے لگا۔ اس کے بعد ماس میڈیا؛ ٹیلی ویژن پر کرنٹ افیئرز کے تحت ایسی خبریں نشر ہوتی تھیں لیکن مرنے والوں کی تعداد جتنی بھی ہو کبھی کہرام نہیں مچا کرتا تھا ۔۔۔ مگر جب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب آیا ہے اس نے ہر شخص کو نیوز رپورٹر اور کیمرہ مین بنا دیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہی یہ دین ہے کہ خبریں جنگل کی آگ طرح سیکنڈ بھر میں پوری دنیا میں گردش کرنے لگتی ہے۔ وائرل ہو جاتی ہے ۔
حج کے دوران غیر طبعی / حادثاتی اموات , روحانی تصور سے قطع نظر( بہت سارے لوگ مقامات مقدسہ میں موت اور دفن کی تمنا کرتے ہیں ) کے ذمہ دار کون ہیں ؟ ظاہر ہے آسان نسخہ میزبان ملک کے انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرانآ ہے ! لیکن ایمانداری سے بتائیں کیا اتنی اموات کے لئے صرف وہاں کا انتظامیہ ذمہ دار ہے ؟ جو طبقہ سعودی عرب سے نفرت کرتا ہے وہ ایسی مبالغہ آمیزی کا دامن تھامے سارے ٹھیکرے سعودی حکومت کے سر پھوڑتا ہے لیکن افسوس غیر متعصب مسلمانوں پر ہے جو مبالغہ آمیز خبروں سے متاثر ہو کر دریدہ دہنی کرتے ہیں اور انتظامیہ کی بعض غفلت اور خامیوں کو ارض محتلہ پر سعودی پالیسی کو جوڑ کر تنقید کرتے ہیں ۔ خارجہ پالیسی ہر ملک کی ہوتی ہے اس پر ہمہ شما کو اعتراض کرنے کا حق نہیں ہوتا ۔ ہاں حج کے دوران ناگہانی اموات کا بہت حد تک ذمہ دار انتظامیہ ہے اس لیے اس پر ہم تنقید کر سکتے ہیں برہم ہو سکتے ہیں کہ آخر disaster management کا سبق کس دن کے لئے پڑھایا گیا تھا!

حج کے دوران ناگہانی اموات اور امراض کے لئے بہت حد تک وہ لوگ بھی ذمے دار ہیں جو اپنے والدین کو عمر کی آخری دہلیز پر پہنچنے کے بعد حج کے سفر پر بھیجتے ہیں اور وہ بھی پڑوسیوں یا واقف کاروں کے ساتھ! آخر عمر میں فریضہ حج ادا کرنے کا تصور ہمارے یہاں غیر مسلموں سے در آیا ہے ۔ ان کے یہاں یہ تصور ہے کہ ہر طرح کے صحیح غلط کام کرنے کے بعد عمر کے اخیر میں چاروں دھام کی زیارت اور وہاں اشنان ( غسل ) کر کے سارے پاپ دھو لیں ۔! ہمارے یہاں اصول یہ ہے کہ مغرب کی اذان ہوئی بلا حیلہ و حجت نماز ادا کر لیں ۔ الله نے فرمایا من استطاع اليه سبيلا .. جو بھی شخص جس سال صاحب استطاعت ہو جائے اس پر حج فرض ہے اسے ہر حال میں حج کرنا ہے۔ اب لوگ تو چالیس برس میں صاحب استطاعت ہوتے ہیں اور مرنے سے پہلے جب ان کے قوے جواب دینے لگتے ہیں أرکان بہتر طریقے پر ادا کرنے کی سکت نہیں اور حج کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں ۔ یہ خانہ پری کیوں ! استطاعت سے مراد یہی ہے کہ قرض ادا کرنے اور گھر کے اخراجات کے لئے مناسب رقم چھوڑنے کے بعد سفر اور وہاں قیام وغیرہ کے اخراجات کے لئے روپے اور ارکان ادا کرنے کے لئے صحت ہو ۔ اگر آندھی طوفان اور سردی گرمی کے متحمل ہونے اور نقل و حرکت خود سے کرنے کے لائق نہیں ہیں تو آپ نے یہ موقع خود گنوایا ہے۔
میرے چچیرے دادا نے تین مرتبہ حج کیا ۔ ہر بار انہوں نے میری چچیری دادی کو ساتھ لے جانا چاہا لیکن وہ کہتیں کہ بیٹے کی شادی کرنے کے بعد ۔۔۔۔ تیسری بار کہا کہ پوتے کو گود میں کھیلا لیں گے اس کے بعد حج ادا کریں گے ۔ حج فرض ہے اس پر بیٹے اور پوتے کو فوقیت دی چنانچہ اللہ نے توفیق چھین لی ۔۔ دادا کے انتقال کے بعد وہ سارے اخراجات اپنی تحویل میں رکھی رکھی وفات پا گئیں ۔۔۔۔
الحمدللہ میرے دادا مرحوم محمد طاہر 6 ستمبر 1948 ء کو سفر حج پر بحری جہاز سے بمبئی سے روانہ ہوئے تھے اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی۔ ان کے والد یعنی میرے پردادا حاجی رجب علی مرحوم نے بھی کم و بیش اسی عمر میں فریضہ حج ادا کیا۔ والد محترم اور والدہ مرحومہ نے 60 اور 56 کی عمر میں فریضہ حج ادا کیا لیکن ہم میاں بیوی ان کے ساتھ تھے اس لیے الحمدللہ سارے ارکان حتی الامکان بحسن وخوبی انجام دیئے گئے۔


"ایں سعادت بزور بازو نیست " یہ اللہ سبحانہ وتعالی کا خاص فضل وکرم ہے کہ اب تک چار پشتوں کو حج ادا کرنے کی توفیق دی اللہ سے دعا ہے کہ سعادت کا یہ سلسلہ میری اولاد در اولاد تک جاری رہے۔
زیر نظر فوٹو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ 1948 یعنی آزادی ہند کے فوراً بعد سرکاری دستاویزات برطانوی استعمار کے ہی استعمال ہو رہے تھے ۔ ظاہر ہے ملک کے طول وعرض میں اتنی بڑی اسٹیشنری کی طباعت راتوں رات ممکن نہیں تھی اس لیے برطانوی قونصل کی جگہ قلم سے انڈین قونصل لکھا گیا اور سامراجی نشان امتیاز emblem کو کاٹ کر منسوخ omitted لکھا گیا ہے۔ حضور شہنشاہ معظم کے نمائندہ کی جگہ قونصل جنرل لکھا گیا ۔ اس وقت مملکت سعودی عرب نہیں #حجاز تھا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: