مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!
مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!

مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!! از: تفہیم الرحمٰن ___________________ ‎دنیا کی تاریخ میں غلامی ایک ایسا سیاہ باب ہے جو ہر دور میں مختلف شکلوں اور انداز میں جاری رہا ہے۔ کبھی جنگ کے نتیجے میں، کبھی سامراجی تسلط کے ذریعے، اور کبھی معاشی یا سیاسی استحصال کی صورت میں قوموں اور معاشروں […]

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے
قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے از: سید سرفراز احمد تحفظ عبادت گاہوں کا قانون ایک ایسے وقت میں بنایا گیا تھا جب ہندو توا طاقتوں کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ کو متنازعہ بنا کر رام مندر کا دعوی کیا گیا تھا جس کے لیئے ایل کے اڈوانی نے پورے […]

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں
دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال ___________________ ہندوستان کا دستور 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی […]

تازہ ترین پوسٹ

شخصیات

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے از قلم: محمد شہباز عالم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر، سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی،...
Read More
تجزیہ و تنقید

ستارے "شام” کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلےف

ستارے "شام" کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلے از:- ڈاکٹر محمد اعظم ندوی _______________ دنیا کی تاریخ شاید ہی...
Read More
تجزیہ و تنقید

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں از:- محمد قمر الزماں ندوی استاذ/مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپگڑھ ___________________ ملک شام میں...
Read More
تجزیہ و تنقید

بنگلہ دیش سے ایک تشویش ناک خبر

بنگلہ دیش سے ایک تشویش ناک خبر محمد رضی الاسلام ندوی بنگلہ دیش سے بڑی تشویش ناک خبر آئی ہے...
Read More
اردو ادب

آفاقیت کا نور : انور آفاقی

آفاقیت کا نور : انور آفاقی از:- احمد اشفاق ۔ دوحہ قطر تو جوہری ہے تو زیبا نہیں تجھے یہ...
Read More
سیل رواں

حضرات حسنین رض کا کردار اور اسوہ ہمارے لئے نمونہ ہے!

         محمد قمرالزماں ندوی

جنرل سیکرٹری/ مولانا علاؤ الدین ایجوکیشنل سوسائٹی جھارکھنڈ 

 طبقہ  انسانی میں سب افصل ، معزز، مکرم،متبرک اور محترم طبقہ نبیوں اور رسولوں کا ہے ، دنیا میں کوئی انسانی طبقہ ان کے ہمسر اور برابر نہیں ہے، یہ اللہ کے خاص بندے ہیں ، جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نبوت و رسالت کے لیے منتخب کیا ، جن کی تعداد کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے، ان میں بھی باہم تفاضل اور تفاوت درجات ہیں، بعض بعض کے مقابلہ میں زیادہ مقام اور اہمت رکھتے ہیں، ان میں سب سے افضل اور اعلی مقام حضورﷺ کو حاصل ہے، آپ تمام نبیوں میں سب سے افضل ہیں،آپ خاتم النبیین اور امام المرسلین ہیں ۔

       دنیا میں اس طبقہ کے بعد جن کو اعلیٰ رتبہ حاصل ہے، وہ تمام نبیوں کے حواریین اور ان کے مخصوص ساتھی اور کار نبوت میں ان کے معاونین لوگ ہیں، ان حواریین میں سب سے اعلی مقام اور رتبہ نبی کریم ﷺ کے حواریین اور ساتھیوں کو حاصل ہے، جن کو صحابی کہا جاتا ہے، اور جس کی جمع صحابہ ہے، یعنی حضورﷺ کے صحبت اور تربیت یافتہ لوگ، جنہوں نے بحالت ایمان حضورﷺ سے ملاقات کی اور ایمان کی حالت ہی میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ ویسے صحابی کے لفظی معنی ساتھی دوست اور رفیق کے ہوتے ہیں۔ 

    دنیا میں منصب رسالت و نبوت کے بعد سب سے بڑا منصب، منصب صحابہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :طوبیٰ لمن رأنی و لمن رأی من رأنی۔ مجمع الزوائد ۱۰/ ۲۰ –    خوش خبری ہو اس شخص کے لیے جس نے مجھ کو دیکھا اور اس کے لیے جس نے مجھے دیکھنے والوں کو دیکھا۔ 

      صحابہ کرام جس مقدس طبقہ اور گروہ کا نام ہے،وہ امت کے عام افراد و رجال کی طرح نہیں وہ رسول ﷺ اور امت کے درمیان ایک مقدس کڑی اور واسطہ ہونے کی وجہ سے ایک خاص مقام اور رتبہ رکھتے ہیں اور عام امت سے ممتاز و نمایاں ہیں ، ایک الگ شان امتیازی رکھتے ہیں۔ یہ مقام ان کو قرآن و سنت کی روشنی میں عطا ہوا ہے اور اس پر امت کا اجماع ہے۔ محمد رسول اللہ و الذی معہ۔۔ الخ والذین معہ عام ہے اس میں تمام صحابہ کرام کی پوری جماعت  بلا استثناء داخل ہے، ان کا تذکیہ اور ان پر مدح و ثنا خود مالک کائنات کی طرف سے آئی ہے۔ 

  ابو عروہ زبیری کہتے ہیں کہ ایک روز ہم حضرت امام مالک رح کی مجلس میں تھے، لوگوں نے ایک شخص کا ذکر کیا ، جو بعض صحابہ کو برا کہتا تھا، امام مالک رح نے یہ آیت لیغیظ بھم الکفار،، تک تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا کہ جس شخص کے دل میں رسول ﷺ کے صحابہ میں سے کسے کے تعلق  غیظ ہو وہ اس آیت کی زد میں ہے،یعنی اس کا ایمان خطرہ میں ہے، کیونکہ آیت میں کسی صحابی سے غیظ کفار کی علامت قرار دی گئی ہے۔ 

  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو امت کا سب سے بہتر طبقہ قرار دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے زمانے کے مسلمان بہترین مسلمان ہیں، پھر ان کے بعد آنے والے اور پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے صحابہ کو برا نہ کہو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم احد کے پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرو تو وہ ان کے ایک مد بلکہ اس کے نصف خرچ کرنے کے برابر نہیں ہوسکتا۔( مسلم شریف حدیث نمبر ۲۵۴۰ )-

  ایک دوسرے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،، لوگو! میرے صحابہ کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو، میرے بعد ان کو نشانہ نہ بناؤ۔ جس نے ان سے محبت کی اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا۔ جس نے ان کو اذیت پہنچائی، اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی اور جس نے اللہ کو اذیت پہنچائی قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو پکڑ لے۔۔( ترمذی۔ ۳۸۶۲/ باب المناقب۔) 

   اس لئے اس طبقہ کے بارے میں بہت احتیاط چاہیے اور ہمیشہ سوء کلام اورسوء گمان سے بچنا چاہیے، اس طبقہ سے جو بدگمانی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا میں بھی ذلیل و رسوا اور بے وقعت کردیتا ہے۔ 

     صحابہ کرام میں بھی باہم درجات ہیں، سب سے اعلی درجہ اور مقام خلفاء اربعہ کو علی الترتیب حاصل ہے، پھر عشرہ مبشرہ کو ۔ اہل بیت کو بھی ایک خاص مقام اور رتبہ حاصل ہے، جو دیگر صحابہ کو حاصل نہیں ہے۔ آج کے اس مبارک اور مسعود گھڑی میں یعنی جمعہ کے وقت ہم آپ حضرات کے سامنے اہل بیت میں سے حضرات حسنین رضی اللہ عنھما کا تذکرہ کرتے ہیں، جو پیارے آقاﷺ کے نواسے تھے، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کے نوجوانوں کا سردار کہا اور جنت کا پھول قرار دیا، آج ہم ان کے مقام ان کی قربانی اور ان کے اسوہ کو بیان کرنے کی سعادت حاصل کر رہے، یقینا یہ دونوں حضرات امت کے لیے آج کی حالات میں آئیڈیل ،اسوہ ،نمونہ، اور رول ماڈل ہیں، ہم کو ان کے مقام ان کی شخصیت اور ان کے کردار سے واقف ہونا چاہیے، اور اس کی روشنی میں امت کے موجودہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ 

   دوستو، بزرگو اور بھائیو! 

        اہل بیت (حضورﷺ کے گھر والے)سے محبت کے بغیر کوئی ایسا شخص نہیں رہ سکتا جو واقعی مسلمان ہو،اور جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا کوئی درجہ حاصل ہو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ صحابئہ کرام رضی اللہ عنہم آپ سے سچی محبت عقیدت اور تعلق رکھتے تھے اور آپ کی نسبت پر وارفتہ تھے ۔ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اہل بیت سے تعلق خاص تھا ۔ اس کی شہادت کے لئے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا محبت و عقیدت سے لبریز اس جملہ پر کان لگائیے کہ ایک موقع پر بنی امیہ کا حکمران مروان حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہنے لگا کہ جب سے ہمیں آپ کی رفاقت حاصل ہوئی ہے ،مجھے آپ کی کسی بات سے ناگواری نہیں ،سوائے اس سے کہ آپ حسن و حسین رضی اللہ عنھما سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سمٹ کا بیٹھ گئے اپنے پہلو کو بدلہ اور فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے ۔ ایک جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات حسنین رضی اللہ عنھما کے رونے کی آواز سنی ،حضرت فاطمہ بھی ساتھ تھیں، آپ تیز رفتاری سے چل کر وہاں پہنچے اور فرمایا کہ ہمارے بیٹوں کو کیا ہو گیا ہے ؟ کیوں دونوں بچے رو رہے ہیں؟ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا نے جواب دیا عرض کیا کہ دونوں بچے پیاس کی وجہ سے رو رہے ہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مشکیزے میں دیکھا تو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں تھا ۔ پھر آپ نے رفقائے سفر یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پانی کے بارے میں دریافت کیا سارے صحابہ پانی کے برتن کی طرف لپکے ۔ لیکن اتفاق کہ کسی کے پاس پانی موجود نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باری باری حضرات حسنین رضی اللہ عنھما کو اپنی زبان مبارک چسایا ۔ جب انہیں سکون ہوا ۔ تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطمنان اور سکون ہوا ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اسی لئے ان دونوں سے تعلق اور محبت و عقیدت رکھتا ہوں- (طبرانی بسند صحیح، مجمع الزوائد: ۹/۱۸۰)

       اس واقعہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صحابئہ کرام رضی اللہ عنہم گلشن محمدی کے ان شگفتہ پھولوں اور غنچہ ہائے سدا بہار و گل ہائےمشک بار کو کس نظر سے دیکھتے تھے اور ان سے کیسی محبت رکھتے تھے کہ ظالم حکمرانوں کا خوف اور رعب و دبدبہ بھی اس کے اظہار میں رکاوٹ نہیں بنتا ۔ 

      امام ابراہیم نخعی رح نے ایک موقع پر کیا زبردست اور مبنی بر حقیقت بات فرمائی تھی : کہ اگر خدانخواستہ میں قاتلان حسین رضی اللہ عنہ میں سے ہوتا اور میری مغفرت بھی کردی جاتی ،نیز میں جنت میں بھی داخل کیا جاتا تب بھی مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کرنے سے شرم محسوس ہوتی- (حوالہ سابق )  

      حضرات حسنین رضی اللہ عنھما حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا  کے بطن سے پیدا ہوئے ، حضرت علی رضی اللہ عنہ فاطمہ کے شوہر تھے، انہیں دونوں نواسوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک نسل کا سلسلہ آگے بڑھا ۔ حضرت فاطمہ اور حضرت علی دونوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاص تعلق اور انسیت تھی ۔ تمام صاحبزادیوں میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا  جو کہ چھوٹی تھیں ،سب سے زیادہ چہیتی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواتین جنت کی سردار قرار دیا اور جن کے بارے اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبت فاطمہ سے تھی ۔ حضرت فاطمہ کے بارے میں روایت میں آتا ہے کہ وہ اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں حضور سے بہت مشابہت رکھتی تھیں ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے آپ کو جو خاص تعلق اور نسبت تھی وہ بالکل عیاں اور بیاں ہے حضرت علی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے نسبی اعتبار سے بیحد قریب تھے ۔ اسلام لانے میں بچوں میں پہلے نمبر پر تھے اور ان چار لوگوں میں تھے جو سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے ۔ ان کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جس کا میں دوست ہوں علی اس کے دوست ہیں ۔ گویا حضرت علی سے تعلق محبت اور انسیت کو آپ نے اپنی محبت کا معیار بنایا ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد یعنی اپنے نواسے حضرات حسنین رضی اللہ عنھما کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دل و جان سے چاہتے تھے اگر یہ دونوں بچے روتے تو آپ بے قرار ہوجاتے اور حضرت فاطمہ سے کہتے بیٹی ان کے رونے کی وجہ مجھے تکلیف ہوتی ہے، یعنی میری بے قراری بڑھ جاتی ہے، اس لئے انہیں رونے نہیں دو ان کا خیال رکھو ۔ ان دونوں سے شفقت و محبت کا یہ عالم تھا کہ یہ دونوں بھائی بچپن میں حالت نماز میں آپ کی کمر مبارک پر چڑھ جاتے ۔کبھی دونوں پیروں کے بیچ میں سے گزرتے رہتے اور آپ نماز میں بھی ان دونوں کا خیال رکھتے ۔جب تک وہ کمر پر چڑھے رہتے، آپ سجدہ سے سر نہیں اٹھاتے ۔ آپ اکثر انہیں گود میں لیتے کبھی کندھے پر سوار کرتے ان کا بوسہ لیتے انہیں سونگھتے اور فرماتے انکم لمن ریحان اللہ تم دونوں اللہ کی عطا کردہ خوشبو ہو ۔ ایسے ہی ایک موقع پر حضرت اقرع ابن حابس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرے تو دس بیٹے ہیں، لیکن میں نے آج تک کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ آپ نے فرمایا انہ من لا یرحم لا یرحم جو رحم نہیں کرتا اس پر بھی من جانب اللہ رحم نہیں کیا جاتا ۔ آیت تطہیر کے نزول کے بعد آپ نے حضرت علی حضرت فاطمہ اور حضرات حسنین کو اپنی ردائے مبارک میں داخل فرما کر عرض کیا : الھم ھولاء اھل بیتی فاذھب عنھم الرجس و طھرھم  اے اللہ یہ میرے اہل بیت ہیں ان سے گندگی کو دور فرما دیجئے اور پاک و صاف کردیجئے۔ (معارف الحدیث ہشتم صفحہ ۳۵۴)    

      امام ترمذی نے حضرت یعلی بن مرہ رح کی روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ حسین میرے ہیں اور میں حسین کا۔ جو حسین سے محبت کرے اللہ اس سے محبت کرے حسین میرے ایک نواسے ہیں ۔ ایک موقع پر آپ حضرت حسن کو اپنے کندھے پر سوار کئے ہوئے تھے اور یوں دعا کر رہے تھے ۔ اللھم انی احبہ فاحبہ اے اللہ یہ مجھے محبوب ہے آپ بھی اسے اپنا محبوب بنا لیجئے۔ (بخاری) 

حضرت حسن اور حسین کو آپ نے نوجوان جنت کا سر دار قرار دیا یہ روایت بھی علماء اہل سنت کے یہاں مشہور و معروف ہے ۔ ایک موقع آپ نے فرمایا جس کو مجھ سے محبت ہوگی وہ ان دونوں سے محبت کرے گا ۔ (مجمع الزوائد عن ابی ھریرہ :۹/ ۱۸۰)   

ایک اورخصوصیت حضرات حسنین کو حاصل تھی وہ یہ کہ حضرت حسن اور حسین کو جسمانی طور پر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی مماثلت اور مشابہت تھی ۔ 

          لیکن یہاں اس پہلو پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا حضرات حسنین سے امت کی یہ محبت اور آپ کی نگاہ میں ان دونوں کا یہ درجہ اور مقام صرف اس وجہ سے ہے کہ یہ دونوں آپ کے نواسے ہیں؟ یقینا اس میں اس نسبت کا بھی خاص دخل ہے ، لیکن اس سے بڑھ کر ان دونوں کا اسوہ کردار اور عمل ہے جو پوری امت کے لئے ایک آئڈیل اور نمونہ ہے ۔ علماء نے لکھا ہے کہ حضرت حسن کا اسوہ یہ ہے کہ امت کو اختلاف و انتشار سے بچانے کے لئے اپنے اقتدار کی قربانی گوارا کی جائے اور ایثار سے کام لیا جائے اور حضرت حسین کا اسوہ یہ ہے کہ جب دین میں کوئی طاقت کمی بیشی کرنا چاہے اور اسلام کی صحیح تصویر کو مسخ کرنے کے درپے ہو تو چاہے اس کے لئے اپنی رگ گلو کٹوانی پڑے اپنی اور پورے خاندان کی جان  قربانی پیش کرنی پڑے، لیکن بہر قیمت اللہ کے دین اور شریعت کی فکری سرحدوں کی حفاظت کی جائے، آج کے حالات میں حضرات حسنین کے یہ دونوں نمونے امت کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

      حضرات حسنین کے یہ دونوں اسوے اور کردار قیامت تک کے لئے ایسے سنہرے نقوش ہیں جو نقش لافانی ہیں ۔ 

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر اقدس پر تھے اور آپ کے پہلو میں حضرت حسن تھے آپ کبھی لوگوں کی طرف دیکھتے اور کبھی حضرت حسن کی طرف اور ارشاد فرماتے : میرا یہ بیٹا سید یعنی سردار امت ہے امید ہے کہ اللہ تعالی اس کے ذریعہ مسلمانوں کے دو گروہوں کے درمیان صلح کرائیں گے ۔ 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشن گوئی اس وقت ظہور پذیر ہوئی، جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد اہل شام حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی کمان میں آگئے اور ادھر اہل حجاز اور اہل عراق اور اہل حجاز حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ۔ عام طور پر بڑے صحابہ اور تابعین حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ۔ اور بقول عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ  اس وقت حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی طرف سے جو لشکر جرار ان کے ساتھ تھا ، قوی اور غالب امکان تھا کہ جیت ان کی ہی  ہو، لیکن جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے صلح کی پیشکش ہوئی تو حضرت حسن نے اپنے بہت سے ساتھیوں کی مخالفت بلکہ ایک گونہ تشنیع کے باوجود اس پر لبیک کہا اور اپنا ہاتھ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں دے دیا تاکہ مسلمانوں کی خونریزی نہ ہو ۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا یہ وہ کارنامہ ایثار اور قربانی ہے، جس کی دوسری کوئی مثال مشکل ہے ۔ اس قربانی نے حضرت حسن کو وہ شہرت دوام  اور عظمت عطا کی کہ اگر پورے عالم اسلام کے متفق علیہ تاج ور بھی بن جاتے تب بھی شاید ان کو یہ عظمت مقام حاصل نہ ہوا ہوتا ۔ اور لوگوں کے دلوں پر ایسی حکمرانی نہ ہوتی ۔ اس صلح کے بعد پورا عالم اسلام ایک پرچم اور ایک جھنڈے تلے آگیا ۔

اس سے کوئی حقیقت پسند انکار نہیں کرسکتا کہ اس میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ  کے تدبر سے زیادہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ایثار کا حصہ ہے ۔ 

      حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت حسین رضی اللہ عنہ  کا یزید بن معاویہ  کے مقابلے میں آنا بھی اس لئے نہیں تھا ، کہ آپ کے دل میں حکومت و خلافت کی حرص لالچ اور طمع تھی ۔ اس لئے کہ آپ کو جو حضور سے نسبت کا شرف حاصل تھا وہ ہزار حکومت اور خلافت پر بھاری تھا اور اس نسبت کے مقابلہ میں حکومت و خلافت کی کوئی حیثیت نہیں تھی ۔  اس پر ہزار حکومتیں قربان اور نچھاور تھیں ۔ آپ کا اقدام اور یہ پیش قدمی صرف اس لئے تھی کہ آپ محسوس کر رہے تھے کہ اب خلافت حکومت اور بادشاہت کا رخ اختیار کر رہی ہے ۔  اور خلافت کے لئے جو معیار اور کسوٹی ہے اور جو  شرائط اور حدود ہیں ان کو بالائے طاق رکھ کر ایک شخص تخت خلافت پر متمکن ہو رہا ہے ۔ کیوں کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے یہ صاف محسوس کرلیا کہ یزید کی حکمرانی سے ایک نئے طریقہ کار آغاز ہورہا ہے جس میں خلفائے راشدین کے عہد کے اصول و ضوابط اور قدر و روایات کا فقدان ہے، اس لئے آپ نے یزید کے خلاف مزاحمت کی ۔ اس وقت جتنے جمہور اور کبار صحابہ تھے ان کو بھی اس نئے طرز حکمرانی سے سخت اختلاف تھا، جتنا حضرت حسین کو لیکن بہت سے صحابہ نے فتنہ کے اندیشہ سے خاموشی اختیار کی اور بعض نے امت کو اختلاف سے بچانے کے لئے بہ کراہت خاطر مجبوری میں اس نئی طرز حکومت کو تسلیم کرلیا ۔لیکن اگر سارے لوگ اس پر راضی ہوجاتے اور وہی رویہ اختیار کرتے اور کسی طرف سے مزاحمت نہ ہوتی تو آئندہ یہ بات سمجھی جاتی اور یہ منفی پیغام سامنے آتا  کہ اسلام میں خلافت علی منہاج النبوة  کے ساتھ عہد جاہلیت کی مروجہ ملوکیت کی بھی گنجائش ہے ۔ اس لئے حضرت حسین نے اس کے لئے مزاحمت ضروری سمجھا اور اپنی اور خاندان کی جان اس راہ میں شہادت کے لئے پیش کردی ۔ تاکہ دنیا کو یہ پیغام پہنچے کہ انسان کو حق کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے میں بھی ہچکچانہ نہیں چاہئے ۔ اور یہ یقین لوگوں پیدا ہوجائے کہ 

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن 

نہ مال      غنیمت نہ    کشور     کشائی

مضمون نگار مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپگڑھ یوپی کے استاد فقہ و تفسیر ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: