اسدالدین اویسی کادو روزہ سیمانچل دورہ
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین سیمانچل کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ بہار اسمبلی الیکشن کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اسمبلی الیکشن میں ان کے پانچ ایم ایل ایز نے نمایاں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر چند مہینوں کے بعد ہی چار ایم ایل ایز نے اچانک پارٹی کو چھوڑ کر راشٹریہ جنتا دل کا دامن تھام لیا تھا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی سیمانچل کے مسایل کو مختلف مواقع پر اٹھاتے رہتے ہیں۔ اور سیمانچل کی پسماندگی کا ذمہ دار بہار کی ستہ پر قابض مختلف جماعتوں کو ٹھہراتے ہیں۔
اسدالدین اویسی کادو روزہ سیمانچل دورہ Read More »