Saile rawan

وزیر اعظم نریندر مودی کی وطن واپسی

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی و مصر کے 5 روزہ دورے سے واپس آچکے ہیں۔ اتوار کو بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ منی پور کے حالات گذشتہ ایک مہینوں سے نہایت ہی خراب ہیں۔ حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کے حالات پر خاموش ہیں۔ جس پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی وطن واپسی Read More »

Arshad Madni

تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو جانوروں کی قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں۔ مولانا مدنی نے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور ایسے جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی درخواست کی، جن کی قربانی جائز نہیں ہے۔ مولانا مدنی نے ان پر زور دیا کہ جب کوئی جائز قربانی کو روکنے کی کوشش کرے تو انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں Read More »

پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ،ملاقات اچھی رہی، ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا: نتیش کمار

اطلاعات کے مطابق بہار کے پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ یہ ایک اچھی میٹنگ تھی۔ ایک ساتھ آگے چلنے کا اتفاق ہوا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آئندہ اگلی میٹنگ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ حکومت میں ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ہیں۔

پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ،ملاقات اچھی رہی، ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا: نتیش کمار Read More »

ایلون مسک

ایلون مسک سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی​

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ میں ٹیسلا کے سی ای او اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک سے ملاقات کریں گے۔ اپنے نئے امریکی دورے کے دوران پی ایم نریندر مودی کئی اور مشہور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل سال 2015 میں وزیر اعظم مودی اور ایلون مسک کی ملاقات ہوئی تھی۔ خبروں کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک وزیر اعظم نریندر مودی اس ملاقات میں ایلون مسک سے بھارت میں فیکٹری لگانے پر چرچا کریں گے۔

ایلون مسک سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی​ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔