آمد رمضان کی تمنا
اوریہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کرنہ کوئی عابدپیداہوااورنہ ہی کوئی متقی،آپ ہمہ وقت تسبیح ومناجات میں مشغول رہتے ،آپ کی زندگی کی کوئی بھی ساعت عبادت سے خالی نہ ہوتی تھی، مگرنیکی کی حرص وطمع اوررمضان کی سعادتوںکوپانے کی طلب رمضان کے آنے سے قبل ہی انگڑائیاں لینے لگتی تھیںجس سے ماہ صیام کی فضیلتوںکااندازہ لگایاجا سکتا ہے۔