اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل

بھارت کے اس تکثیری سماج کو کبھی دنیا کے لیئے ایک نمونے کے طور پر پیش کیا جاتا تھا یہاں کی جمہوریت قانون اور دستور کی دنیا مثالیں پیش کرتی تھی لیکن اب وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں نظر نہیں آرہی ہے اگر کسی کو نظر آبھی رہی ہے تو صرف اوراق کے دامن پر جو قوانین جو باتیں پڑھنے لکھنے تک اچھی لگتی ہیں اتنی ہی خوب صورت عملی میدان میں بھی نظر آنی چاہیئے ورنہ خواب تو سجانے سے دور ہوجائیں گے بلکہ جو پایا وہ بھی کھوتے رہیں گے اس وطن عزیز کو ہمارے آبا و اجداد نے جس خون جگر سے سینچا ہے وہ کوئی معمولی قربانیاں نہیں تھی لیکن آج کے اس نئے بھارت میں ان قربانیوں کا صلہ ظلم، عدم رواداری،مذہبی تفریق کی شکل میں ملک کے گوشے گوشے میں دستیاب ہے

شکر گزاری کا فلسفہ
شکر گزاری کا فلسفہ

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی پریشانیوں یا مسائل پر فوراً ناشکری کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی عطا کردہ بڑی نعمتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مثلاً کسی کو ذرا سا مالی نقصان ہو جائے تو وہ اللہ کے رزق کو بھول کر شکایت کرنے لگتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صحت، گھر اور خاندان جیسی بےشمار نعمتیں موجود ہیں۔ اسی طرح، اگر موسم کسی کے حق میں نہ ہو، جیسے گرمی یا سردی کی شدت، تو لوگ فوراً شکایت کرنے لگتے ہیں، یہ بھول کر کہ اللہ نے ہمیں لباس، رہائش، اور زندگی کی دیگر سہولتوں سے نوازا ہے۔

تنہا سفر کی ممانعت
تنہا سفر کی ممانعت

حالات بدل چکے ہیں، نقل و حمل کے ذرائع ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ہو چکے ہیں، انسان کئی کئی دنوں کا سفر اب گھنٹوں میں کر لیتا ہے اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں کر رہا ہے ، سہولتوں کی فراوانی چاروں طرف نظر اتی ہے لیکن اس کے باوجود قول نبی برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بجا ہے اپ کی دوراندیشانہ گفتگو اور اپ کی زبان فیض ترجمان سے نکلے ہوئے الفاظ و کلمات خدائے رحمان و رحیم کی منشا و مراد کے مطابق ہوتے ہیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

تازہ ترین پوسٹ

تجزیہ و تنقید

بابری مسجد؛ جہاں انصاف کو دفن کر دیا گیا

چھ دسمبر1992کی رات، بی بی سی نے اپنی نشریات روک کر اعلان کیاکہ اتر پردیش کے شہر فیض آباد سے...
Read More
تجزیہ و تنقید

بابری مسجد کی شہادت کے قصوروار !

بابری مسجد کی شہادت کے قصوروار ! از: شکیل رشید ( ایڈیٹر ، ممبئی اردو نیوز) ___________________ آج 6 دسمبر...
Read More
تجزیہ و تنقید

بابری مسجد کا انہدام اور رام مندر کی تعمیر: چند مضمرات

بابری مسجد کا انہدام اور رام مندر کی تعمیر: چند مضمرات از: محمد شہباز عالم مصباحی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف...
Read More
دین و شریعت

دور حاضر میں مساجد کی حفاظت اور ہماری ذمہ داریاں

اسلام میں مساجد کو ہمیشہ ایک مقدس مقام اور روحانی مرکز کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ یہ محض عبادت کا...
Read More
دین و شریعت

انسان کا سب سے بڑا دشمن خود اس کا نفس ہے!

انسانی نفس میں اللہ تعالیٰ نے رشد و ہدایت ،زہد و تقویٰ اور خیر و بھلائی بھی رکھا ہے اور...
Read More

یہ امت خرافات میں کھو گئی

✍️مشتاق نوری

_____________________

رافضیت کے مبلغین اہلسنت کے اندر اعمال و عقائد رفض داخل کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔حیرت کی بات ہے کہ شیعان علی کے نام سے متأثر اہلسنت کے کچھ درگاہی لوگ رافضیانہ تشہیر و تصویر کو عین حسینیت سمجھ بیٹھے ہیں۔محرم آتے ہی اہل وفا کو مذہبی شعبدے باز کئی طرح سے دھوکے دیتے ہیں۔جیسے ہی محرم آتا ہے سوشل میڈیا پر الگ الگ چیزیں ٹرینڈ کرائی جاتی ہیں۔انہی میں امام شافعی سے منسوب ایک قول خوب پروسا جاتا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ "اگر محبت اہل بیت رفض ہے تو لو میں رافضی ہوں”۔ سارے بیماران خانقاہ اسے دھڑا دھڑ شیئر کرنے لگتے ہیں۔جب کہ اس کے پیچھے ایک بڑی سازش ہے۔کیا امام شافعی پر رفض کا کیس کرنے والے علما اتنے بے دین بے مودت تھے کہ محبت اہل بیت کو رافضیت کے خانے میں ڈال کر چلے گئے؟ کیا امام شافعی جیسے مجتہد و متکلم کو مودت اہل بیت میں رافضی کہنا رافضیت کو فروغ دینا نہیں ہے؟ہرچند کہ یہ قول تحقیق سے امام کا ہی ہے مگر آج کے اس وساوس و سفسطہ بھرے ماحول میں اس کی تشہیر نقصاندہ ہی ہے۔

خانقاہی طبقہ(اس میں دو چار کا استثنا بھی ہے)ہوس عیش و عشرت اور حرص جاہ و عزت کے چکر میں دین کی ناصرف غلط تعبیر و تصویر پیش کر رہا ہے بلکہ دین کو خرافات و رسومات کا اڈہ بنانے کا کام کر رہا ہے۔آج کے کس بے شعور نے کہا تھا کہ خانقاہ و درگاہ دین و شریعت کی آماجگاہ ہیں؟ ہم نے تو اب تک یہاں دین کی پامالی دیکھی ہے۔سیرت کی مسخ تصویر دیکھی ہے۔ہندوستان میں سیکڑوں خانقاہوں میں سے کوئی ایک تو ایسی ہو جو بندے کو خدا یاب کرے، حق یاب کرے۔یہاں تو ارادت و بیعت کا بازار بھی اسی لیے گرم ہے کہ اپنی جیب گرم رہے۔سب نے اپنا بندہ بنانے کی تبلیغ کی ہے۔شیخوں کے بندے ہیں، خدا کے بندے تو ملتے ہی نہیں۔بال جبریل کے ساقی نامہ کے مطابق

مسلماں ہے توحید میں گرم جوش
مگر دل ابھی تک ہے زنار پوش
تمدن، تصوف، شریعت، کلام
بتان عجم کے پجاری تمام
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ امت روایات میں کھو گئی

داؤودی بوہرے کا عقیدہ ہے کہ خدا مجرد بیٹھا ہے۔اب کائنات میں جو کچھ کرنا ہے ان کے پیر و داعی ہی کرتے ہیں(نعوذ باللہ من ھذہ السفسطہ)کیا اس دین کش عقیدے کے وبائی جراثیم اہلسنت کے خانقاہی درگاہی طبقے میں بھی سرایت کر چکے ہیں؟ آج ہماری جماعت کا عوامی طبقہ بس یہی خیال کرتا ہے کہ ان کے پیر جو بول دیں وہی شریعت ہے۔اہل خانقاہ نے اسی بھولے پن کا فائدہ اٹھا کر خود کو اشرف و اعلی طبقہ منوا لیا۔برہمنوں کی طرح عقیدت میں ڈوبے دلت شودر عوام سے جو چاہا کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ اگر علما اور پیران جماعت متحد ہو کر ٹھان لیں کہ ہمیں دین میں در آئی گڑبڑی ختم کرنی ہے تو تھوڑے وقفے میں عوام لائن پہ آ جاۓ گی۔آج تعزیہ داری کرنے میں عوام تو بس مہرہ ہے اصل بازیگر تو ہمارا خانقاہی سماج ہے۔

پہلے ہم نے تو یہی سنا پڑھا تھا کہ عزا داری اہل تشیع کا شعار ہے۔مگر بڑی چالاکی سے رفض و تشیع سے متأثر درگاہیں، اہل سنت کے اندر بھی اسے رواج دینے میں جٹ گئیں۔اور اس تعزیہ کو علی و اولاد علی سے اس قدر مربوط و موسوم کیا کہ عوامی طبقہ کو لگا کہ مودت اہل بیت کا یہی پہلا و آخری راستہ ہے۔کربلا و نجف کا ٹکٹ اسی تعزیہ سے ملتا ہے سو وہ اس میں جی جان سے کود پڑا۔کل کو ممکن ہے جماعت توابین کی اتباع شروع نہ کر دی جاۓ۔اثنا عشری کی پیری میں سلاب پہن کر نوحہ و ماتم کو بھی قبول کر لیا جاۓ گا۔

اگر تعزیہ معیار شرع کے مطابق بھی رہے تب بھی میں اسے مستحسن یا مستحب کا درجہ نہ دوں چہ جائیکہ اسے نجات و شفاعت کا ذریعہ تصور کروں۔یہ کس قدر بد بختی ہے کہ مودت اہل بیت کے اظہار کے لیے دسہرے کی درگا پوجا کی طرح مورت سازی کی جاۓ۔ شرع کا ادنی طالب علم بھی جانتا ہے دین میں اس کی ذرا بھی گنجائش نہیں۔

حیرت بالاۓ حیرت! تعزیہ بازی کر رہے ہیں، کچھوچھہ والے، مکن پور والے،دیوہ والے، کلیر والے اور ان کی ذیلی تمام شاخیں، بدنام پوری بریلوی جماعت ہے۔آج دیوبندی وہابی جماعت کی طرف سے کھلے عام کہا جا رہا ہے کہ یہ سب مولوی احمد رضا کا کیا کرایا ہے۔جب کہ فاضل بریلوی نے ان خرافات پر کہیں بھی چھوٹ نہیں دی۔

دیکھا دیکھی اس سلسلے میں خانقاہ بریلی سے جڑے لوگ بھی کہیں پیچھے نہیں ہیں۔یہ لوگ بھی اپنے علما و ائمہ کی بات یا تو سنتے ہی نہیں، یا پھر ان سنی کر کے وہی کرتے ہیں جو دیگر رفض زدہ خانقاہ کے منسلکین و معتقدین کر رہے ہیں۔آپ کو حیرت ہوگی کہ میرے برادر نسبتی مفتی رضا علی نعیمی دہلی کی ایک مسجد میں امامت کر رہے ہیں۔انہوں نے سنایا کہ دسویں کو مروجہ تعزیہ کے خلاف ان کی تقریر ہوئی تو لوگ آپے سے باہر آ گئے۔صبح ہوتے ہی ان کو اس جرم کی پاداش میں مسجد سے سے نکالنے کے لیے انتظامیہ و عوام کی کئی میٹنگ ہو گئی۔دین چڑھتے چڑھتے حالات مزید یزیدی ہو گئے۔پھر مفتی صاحب نے فتاوی رضویہ سے مسائل کھول کر دکھاۓ تب جا کر امامت برقرار رہی۔جبکہ یہ سارے لوگ اعلی حضرت کے عقیدت مند اور تاج الشریعہ سے مرید ہیں۔(رحمھما اللہ) مگر مسئلہ حق ہنوز معلوم نہیں ہے، یہ حیرتناک ہے۔

تعزیہ کی بگڑتی شکلوں سے آنے والے کچھ سالوں میں لوگ کہیں گے وہی بریلوی جو محرم میں بت پرستی بھی کرتے ہیں اور خود کو پکے حسینی بھی بتاتے ہیں۔

اس بار مختلف علاقوں کے تعزیے کی تصاویر اور ویدئوز دیکھ کر ہم جیسے خدا پرستوں کی روح کانپ گئی تھی۔درگاہوں نے مال کمانے کے لیے اسے پروموٹ کیا اور کچھ علما نے درگاہی مزاج کے مطابق جواز سے آگے جا کر ذریعہ برکت و شفاعت بنا کر مستحب کا فتوی کیا دے دیا کہ لوگوں نے واجب مان کر تعزیہ بازی میں مورتی سازی کی تمام تر ترکیب برت ڈالی۔آج آپ دیکھ لیں کہ یہ تعزیہ جسے امام حسین کے نام پر بنایا گیا ہے وہ کس کس شکل میں ملتے ہیں۔کئی تعزیے دیکھ کر لگا دسہرا کی درگا ماتا کی ہو بہو کاپی کی گئی ہے۔اور یہ تعزیہ باز اسے حضرت فاطمہ یا حضرت زینب (علیہما السلام) کی شبیہ بتاتے ہیں۔نعوذ باللہ۔ایک تعزیہ کی تصویر دیکھ کر پہلی نظر میں محسوس ہوا کہ رام لکشمن کی نقل کی گئی ہے۔کسی علاقے کے لوگوں پر حسینی ہونے کا جنون کچھ زیادہ چڑھا تو سب سے الگ کرنے کا سوچا۔اور دس سروں والے لنکا کے راون کی کاپی کرتے ہوۓ شام والے یزید کو راون کی شکل دے دی۔بس سر ایک رکھا۔اگر امسال کا حسینی تجربہ کامیاب رہا تو اگلے سال برھاۓ جانے کا فل امکان ہے۔کئی تعزیوں میں ہندوانہ رسوم کی مکمل پیروی کا دین کش تعمیل دیکھ کر لگا ہی نہیں کہ یہ لوگ کہیں سے مسلمان بھی ہیں۔عجب حیرت تو تب ہوتی جب ان تعزیوں کو ہندؤوں کے "مورتی وسرجن” پروگرام کی طرح ندی،جھیل پوکھر یا تالاب میں بہایا ڈوبایا بھی جاتا ہے۔اس تعزیہ داری میں کئی افعال شنیعہ شرک سے مشابہت رکھتے ہیں۔
ہمارے علاقے میں ایک کہاوت ہے کہ چوری کرے داڑھی والا اور پکڑا جاۓ مونچھ والا۔ٹھیک اسی طرح غم کربلا کے نام پر تعزیہ داری کوئی اور کرتا ہے، بدنامی اور اتہام کسی دوسرے کے سر جاتا ہے۔ان تعزیوں سے اہل خانقاہ و درگاہ کی کمائی بھی ہوتی ہے اور فیلڈ بھی بنتی ہے مگر بدنام صرف اعلی حضرت فاضل بریلوی ہوتے ہیں۔مخالفین سارا الزام ان پر رکھ دیتے ہیں۔عرب ملکوں میں جس طرح قبر پرست بتا کر جماعت کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی گئی۔عین خدشہ ہے ہمارے تعزیوں کے بے دینی ویڈیوز دکھا کر ہمیں ہندوانہ طرز عبادت والا مسلمان باور کرایا جاۓ گا۔
مجھے اندیشہ ہے مستقبل میں کہیں بت برست بتا کر دین بدر نہ کر دیا جاۓ۔ آخر قادیانی بھی تو کہیں گے جناب ہم صرف ختم نبوت کے منکر ہونے سے اسلامی نہیں ہو پاۓ اور آپ پوجا پاٹھ کر کے بھی پکے سچے حسینی مسلمان ہیں۔ یہ کیسا انصاف ہے۔

اگلے بیس سال ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ یہ وقت اصلاح و احساب کا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اہل خانقاہ، اندوہ و دلگیری سے نکل کر رسم شبیری کا صحیح مفہوم عوام کو بتاتے ہیں یا اسی بے ڈھنگی چال کو جاری رکھتے ہیں۔اگر خانقاہیں واقعی اس مسئلہ میں مخلص ہیں تو اگلے محرم کا چاند طلوع ہونے سے پہلے پہلے یہ اعلان نامہ نشر کریں کہ جو بھی ان خرافات و بدعات کا حصہ بنے گا وہ خود کو ہماری بیعت و ارادت اور خلافت و امامت سے معزول، مسلوب و معطل سمجھے۔ہم اس سے بری ہیں فقط مع السلام۔کیا ہماری خانقاہوں میں اقبال مرحوم لاہوری کا وہ "صوفی” ملے گا جو خدمت حق میں مرد،محبت میں یکتا، حمیت فرد ہو۔جو عجم کے خیالات و مقامات میں الجھے بغیر ببانگ دہل یہ اعلان کرے

شراب کہن پھر پلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: