مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!
مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!

مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!! از: تفہیم الرحمٰن ___________________ ‎دنیا کی تاریخ میں غلامی ایک ایسا سیاہ باب ہے جو ہر دور میں مختلف شکلوں اور انداز میں جاری رہا ہے۔ کبھی جنگ کے نتیجے میں، کبھی سامراجی تسلط کے ذریعے، اور کبھی معاشی یا سیاسی استحصال کی صورت میں قوموں اور معاشروں […]

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے
قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے از: سید سرفراز احمد تحفظ عبادت گاہوں کا قانون ایک ایسے وقت میں بنایا گیا تھا جب ہندو توا طاقتوں کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ کو متنازعہ بنا کر رام مندر کا دعوی کیا گیا تھا جس کے لیئے ایل کے اڈوانی نے پورے […]

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں
دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال ___________________ ہندوستان کا دستور 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی […]

تازہ ترین پوسٹ

شخصیات

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے از قلم: محمد شہباز عالم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر، سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی،...
Read More
تجزیہ و تنقید

ستارے "شام” کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلےف

ستارے "شام" کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلے از:- ڈاکٹر محمد اعظم ندوی _______________ دنیا کی تاریخ شاید ہی...
Read More
تجزیہ و تنقید

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں از:- محمد قمر الزماں ندوی استاذ/مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپگڑھ ___________________ ملک شام میں...
Read More
تجزیہ و تنقید

بنگلہ دیش سے ایک تشویش ناک خبر

بنگلہ دیش سے ایک تشویش ناک خبر محمد رضی الاسلام ندوی بنگلہ دیش سے بڑی تشویش ناک خبر آئی ہے...
Read More
اردو ادب

آفاقیت کا نور : انور آفاقی

آفاقیت کا نور : انور آفاقی از:- احمد اشفاق ۔ دوحہ قطر تو جوہری ہے تو زیبا نہیں تجھے یہ...
Read More

دی کیرالہ اسٹوری: سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے جواب طلب کیا​

دی کیرالہ اسٹوری: سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے جواب طلب کیا​

دی کیرالہ اسٹوری پر فی الحال پابندی رہے گی۔​

دی کیرالہ اسٹوری:   مغربی بنگال میں فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ ابھی تک ریلیز نہیں ہو پائی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اشتعال انگیزاور نفرت پھیلانے والی فلم  قرار دیتے ہوئے ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ پراپنی ریاست میں پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے خلاف فلم سازوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سپریم کورٹ کو بتایا کہ مغربی بنگال کی طرح تامل ناڈو میں بھی فلم کی نمائش نہیں ہو سکی ہے۔ اس پر عدالت نے تمل ناڈو حکومت سے بھی جواب داخل کرنے کو کہا۔

دی کیرالہ اسٹوری:    یہ فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی تھی۔ اس فلم میں ہندو لڑکیوں کے تبدیلی مذہب اور isis جوائن کرنے والے اعداد و شمار بہت ہی چونکانے والے دکھائے گئے تھے۔ جس کو لے کر بہت سے لوگوں نے ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ کو پروپیگنڈہ فلم بتادیا تھا ایسے ہی کئی سیاست دانوں نے فلم میں پیش کیے گئے اعدادوشمار کو جھوٹ پر مبنی بتایا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی سماعت میں ریاستی حکومت کے وکیل سے سخت سوال تو کیا لیکن  فوری طور پر مغربی بنگال میں اس فلم کی نمائش پر عائد پابندی کو نہیں ہٹایا ۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو حکومت کو بھی نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ دراصل تمل ناڈو میں بھی برسراقتدار طبقہ نے فلم کو نہ دکھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔نیوز رپورٹس کے  مطابق سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے سوال کیا ہے کہ فلم ملک کے مختلف حصوں میں ریلیز ہوئی ہے تو پھر مغربی بنگال میں اسے ریلیز کیوں نہیں کیا گیا؟ ریاستی حکومت کے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے اس کے جواب میں کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس خفیہ رپورٹ ہے کہ فلم کی اسکریننگ سے نظامِ قانون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔آئندہ سماعت 17 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں:

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: