"انڈیا” اتحاد نے 14 نیوز اینکرز کے شوز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، بی جے پی نے اس کا موازنہ ایمرجنسی سے کیا۔
اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کی اتحادی جماعتوں نے جمعرات کو فیصلہ کیا کہ وہ ملک میں 14 ٹیلی ویژن اینکرز کے پروگراموں میں اپنے نمائندوں کو نہیں بھیجیں گے۔ جن میں آج تک ، نیوز ۱۸، نیوز نیشن، ٹائمزناؤ، انڈیا ٹوڈے کے اینکرز شامل ہیں۔ اس فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کرتےہوئے نیوز براڈکاسٹرس اینڈ ڈیجیٹل ایسوسی ایشن (این ڈی بی ڈی اے) نے کہا کہ بائیکاٹ کا یہ فیصلہ ایک خطرناک مثال ثابت ہوگا۔ یہ جمہوریت کی اقدار کے خلاف ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی نے اپوزیشن اتحاد کے اس فیصلے کا موازنہ اندرا گاندھی حکومت کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی سے کیا ہے۔