خواتین ریزرویشن بل، بنا قانون

خواتین ریزرویشن بل ، بناقانون۔ صدر دروپدی مرمو نے دی منظوری

رپورٹس کے  مطابق خواتین کے ریزرویشن بل پر اب صدر جمہوریہ کی مہر لگ گئی ہے ۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران منظور ہونے والے خواتین ریزرویشن بل کو صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے  منظوری مل گئی ہے۔ بتاتے چلیں کہ صدر دروپدی مرمو نے ریزرویشن  بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اس نے قانون کی شکل اختیار کرلی ہے۔ صدر دروپدی مرمو کی رضامندی ملتے ہی حکومت ہند نے خواتین ریزرویشن بل کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بل ’ناری شکتی وندن بل‘ کے نام سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا، جو اب قانون بن چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: