دربھنگا میں ایک شام مشتاق ہاشمی کے نام

ایک شام معروف شاعر مشتاق ہاشمی (کولکتہ) کے نام

________________

(دربھنگہ) 17 فروری :


جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر دربھنگہ کے احاطہ میں
شہر  نشاط  (کولکتہ  مغربی بنگال) سے تشریف لانے والے مہمان شاعر جناب مشتاق ہاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ مجلس و شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت پروفیسر ذوالفقار انور نے فرمائی، پروگرام کا باضابطہ آغاز حافظ محمد عابد حسین (استاد جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر )کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالودود قاسمی صدر شعبہ اردو (سی، ایم، بی، کالج، ڈیوڑھ، گھوگھر ڈیہا، مدہو بنی) نے فرمائی تمہیدی باتوں میں ڈاکٹر قاسمی نے شہر نشاط (کولکتہ مغربی بنگال)کے مہمان شاعر مشتاق ہاشمی کی شخصیت اور شاعرانہ جہت پر ان کے شعری مجموعہ  "تیشئہ فکر”  کے تناظر میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ان کی شعری و فکری انفرادیت کو بڑے خوبصورت پیرائے میں بیان کرتے ہوئے دربھنگہ کی سرزمین پرموصوف کا والہانہ استقبال کیا، تمہیدی گفتگو کے بعد باضابطہ مہمان مکرم کا والہانہ استقبال متھلا کی تہذیب کے مطابق پاگ، ٹوپی، شال، گلدستہ، مومنٹو اور منظوم تہنیتی قطعات کا فریم پیش کر کے کیا گیا،استقبالیہ مجلس میں تشریف  لانے والے مہمان شاعر کی عزت و تکریم اور ان کی شاعرانہ عظمت کے اعتراف کے لئے شہرووقرب جوار کے درجنوں اہل علم‌ودانش سمیت متعدد شعراۓ کرام تشریف لاکر مجلس کو پر وقار بنا دۓ،استقبال کے بعد شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، دوچند شعراء کے بعد  جناب مشتاق ہاشمی نے اپنی متعدد غزلیں  پیش کرکے صاحبان علم وادب سے خوب داد تحسین اور پذیرائی حاصل کی، اس موقع پر آٹھ شعراء کی تحریر کردہ منظوم تہنیتی قطعات کا حسین گلدستہ فریم کراکےسپاس نامہ کے طورپیش کیا گیا منظوم تہنیتی قطعات پیش کرنے والے شاعروں میں احسان مکرم پوری ،مشتاق دربھنگوی ،امان ذخیروی،ڈاکٹر منور راہی،صبا دربھنگوی ،طالب صدیقی، م،سرور پنڈولوی، ڈاکٹر مقصود عالم رفعت، ڈاکٹر عبد الودود قاسمی کے نام قابل ذکر ہیں، مذکورہ شعرا کے علاوہ دیگر موجود شعرا بھی اپنے کلام پیش کئے جسے لوگوں نے خوب داد تحسین سے نوازا،
شریک شعرا میں ایڈووکیٹ عرفان احمد پیدل،مشتاق اقبال، نداعارفی، جواں سال ہونہار شاعر وریسرچ اسکالر حسان جاذب،خون چندن پٹوی،شہباز انور غزالی،کے نام اہم ہیں،سامعین میں حافظ محمد ثاقب ضیاء ،ڈاکٹر محمد سرفراز عالم ،جناب نصرت عالم ،ایڈووکیٹ خورشید عالم،جنید عالم،مولانا نظر الاسلام قاسمی،مولانا امام الدین ندوی،وغیرہ شریک تھے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔