کشمکش میں بہار کے مسلمان
✍️ مسعودجاوید
____________
________ ایک طرف انڈیا الائنس (راجد+کانگریس ) جس سے امیدوار نامزد کرتے وقت مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اور تناسب کے اعتبار سے ٥٠ فیصد بھی ٹکٹ نہیں دینے کی وجہ سے بہت سے مسلمان نالاں ہیں۔
______ دوسری طرف معتدل نتیش کمار( جدیو) جو اب اے ٹیم کا حصّہ ہے اور ______ تیسری طرف اویسی( مجلس) جسے بی ٹیم سے معنون کیا جاتا ہے۔
ان میں سے کسے ووٹ کرے ؟
انتخابات میں حصہ لینا قومی و دینی فریضہ ہے۔
رپورٹ کارڈ دیکھیں کہ آپ کے حلقہ انتخابات میں صاف ستھرے کردار والا، ، تعمیر و ترقی کے لئے فنڈ کو استعمال کرنے والا ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے والا اور پارلیمنٹ میں آپ کی آواز اٹھانے والا کون ھے اس کا خیال رکھتے ہوۓ اپنے صوابدید کے مطابق ووٹ ضرور کریں۔
یہ باتیں اس لئے لکھنی پڑ رہی ہیں کہ انتخابی سیاست میں آپ نے کوئی رہنما نہیں بنایا۔ مذہبی رہنماؤں کا یہ میدان نہیں ہے اور نہ یہ مذہب کی بنیاد پر متحد ہونے کا کام ہے۔
انتخابی سیاست میں دوسرے فرقے برادریوں کی بنیاد پر متحد ہوکر ووٹنگ پیٹرن طے کرتے ہیں اور ٹکٹ لینے کے لئے دھرم نہیں برادری کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن آپ! کسی بھی میدان میں تو متحد ہوں! کل ہند نہیں تو مقامی ہی سہی ایسے سیاسی اور سماجی رہنما منتخب کریں جو آپ سے مشورے کریں اور لائحہ عمل بنائیں ۔
یہ باتیں آپ کو ابھی اچھی نہیں لگے گی لیکن انتخابات ہو جانے اور نتائج باہر آنے کے بعد اس کی ضرورت محسوس کریں گے دو چار روز چرچا کریں گے لاحاصل سمکشا کریں گے اور پھر پانچ سالوں کے لئے سو جائیں گے !