حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مدارس ملحقہ سے متعلق قوانین و ضوابط: سرسری جائزہ

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مدارس ملحقہ سے متعلق قوانین و ضوابط: سرسری جائزہ

✍️ عارف حسین ندوی

_________________

نام کتاب: بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مدارس ملحقہ سے متعلق قوانین و ضوابط
مؤلف: ڈاکٹر محمد نور اسلام (علیگ)
ناشر: آمنہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سمری، دربھنگہ۔ بہار
صفحات: 408
قیمت: 750 روپیے
ملنے کا پتہ:

  • آمنہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سمری، دربھنگہ۔ بہار
  • نور القمر لائبریری مہوا، ویشالی
  • مولانا شہاب الدین رحمانی، مدرسہ سلیمیہ بھیرپٹی، دربھنگہ
  • ایجوکیشنل بک ہاؤس، شمشاد مارکیٹ علی گڑھ
  • بک امپوریم ، سبزی باغ، پٹنہ

_________________

جب سے ” بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مدارس ملحقہ سے متعلق قوانین و ضوابط” نامی کتاب کا اجرا پٹنہ کے ایک ہوٹل میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے اکابر اور مدارس ملحقہ کے اساتذہ کرام کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ تبھی سے کتاب پڑھنے کی تمنا انگڑائیاں لینے لگی۔ ایک معتبر واٹس ایپ گروپ میں میسیج بھی ڈالا کہ اگر کسی نے یہ کتاب خریدی ہو تو اطلاع دیں یا کم از کم کتاب میں عناوین کی جو فہرست دی گئی ہے۔ شیر کریں۔ مگر کسی نے جواب دینا گوارہ نہ کیا اور مجھے یہ سمجھنے میں تاخیر نہیں ہوئ کہ مطلوبہ کتاب احباب کے پاس نہیں ہے۔

10 ستمبر 2024 کو ہمارے مدرسہ کے ایک استاذ پٹنہ ٹریننگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ میں نے کال کرکے کہا کہ کتاب لیتے آئیں! جواب ملا کہ جہاں کھڑا ہوں وہیں ” قوانین و ضوابط” نامی کتاب کا پرچار ہو رہا ہے۔
معلوم کرو۔ کیا قیمت ہے؟۔
سات سو روپیے

اول مرحلہ میں لگا کہ کتاب کی ضخامت بہت ہوگی۔ اس لیے قیمت زیادہ ہے۔

میں نے پوچھا: کتنے صفحات ہیں؟
جواب ملا: چار سو صفحات

اپنے ایک شناسا جناب مولانا محمد ثاقب قاسمی صاحب کو فون لگایا اور کہا کہ کتاب کی فہرست واٹس ایپ میں شیر کیجئے۔ انہوں نے شیر کی۔ کچھ خاص نہیں لگا۔ کیونکہ پیش کردہ بیشتر مواد مختلف کتابوں کی شکل میں ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ چونکہ کتاب کے نام سے ہی کتاب میں دلچسپی پیدا ہوگئ تھی۔ اس لیے کہا کہ لیتے آئیں۔

ڈاکٹر محمد نور اسلام صاحب صاحب قلم شخصیت کے مالک ہیں۔ مدارس اور مدرسہ بورڈ سے برسوں سے وابستہ ہیں۔ اکیڈمک انچارج ہونے کے ناطے آپ نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں نیز مدرسہ بورڈ سے متعلق آپ کی تحریریں سند کا درجہ رکھتی ہیں۔ اسی لیے جب سے ” بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مدارس ملحقہ سے متعلق قوانین و ضوابط” نامی کتاب کا اجرا عمل میں آیا کتاب پڑھنے کا ذوق دن بدن بڑھتا ہی گیا۔

زیر تبصرہ کتاب کا اردو سرورق

بحمد للہ: آج کتاب ہاتھوں میں ہے۔ الٹ پھیر کر دیکھا۔ فہرست عناوین دیکھ کر جو بات سمجھ میں آئ تھی؛ باقی رہی۔ آدھی کتاب اردو میں ہے اور آدھی ہندی میں ۔ اس سے قبل مدرسہ بورڈ کی طرف سے شائع شدہ ” نصاب تعلیم _ جدید نصاب تعلیم_ مدرسہ بورڈ رپورٹ کارڈ-اردو ہندی ایڈیشن” کو مجموعی لحاظ سے زیر تبصرہ کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 128 صفحات میں مدارس ملحقہ کے ناموں کا ذکر ہے۔ اس لیے کتاب کی ضخامت مزید بڑھ گئ ہے۔

زیر تبصرہ کتاب کا ہندی سرورق

کتاب پلٹتے ہوئے آزاد مدرسوں کی ڈگریوں اور منظور شدہ مدراس کی فہرست پر نظر پڑی تو اچانک خیال آیا کہ آزاد مدرسوں کی تعداد غالبا 26 یا 27 ہے۔ لیکن ” قوانین و ضوابط” نامی کتاب میں صرف 23 مدارس کی فہرست دی گئی ہے۔ آخر کیوں۔۔۔۔۔ جب کہ کتاب کی اشاعت 2024 میں ہوئ ہے۔ اصولی اعتبار سے نئے آزاد مدارس کی فہرست شامل کتاب کی جاتی۔ حالانکہ مدرسہ بورڈ 2019-2020 کے رپورٹ کارڈ میں 25 مدارس کی فہرست موجود ہے۔

کتاب مدارس ملحقہ کے مدرسین، انتظامیہ اور مدرسہ بورڈ کے نصاب اور طریقہ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قیمتی تحفہ ہے۔ ہم کتاب کے مؤلف کے ساتھ ساتھ ناشر کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: