Slide
Slide
Slide

مظفر نگراسکول کے مسلم طالب علم کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ میں

مظفر نگر کے ایک اسکول میں ایک استانی نےایک مسلم بچے کی  اپنے درسی ساتھیوں کے ذریعے پٹائی کروائی تھی ۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ بدھ (6 ستمبر 2023) کو کیس کی سماعت کرے گی۔ مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی نے عدالت سے اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ استانی کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ  اتر پردیش (یوپی) کے مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں ایک بچے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔ بچے کے والد نے الزام لگایا کہ چونکہ وہ ایک خاص برادری سے تعلق رکھتا تھا، اس لیے ٹیچر نے بچے کو اپنے ہی دوست سے پٹائی کروائی۔ دریں اثنا، ٹیچر ترپتی تیاگی نے اپنے دفاع میں کہا،: بچے کے والدین نے بچے کو سختی کرنے کو کہا تھا کیونکہ وہ اپنا ہوم ورک نہیں کر رہا تھا۔ چونکہ وہ معذور ہے اس لیے اس نے بچوں کو  مارنے کے لیے کہا۔

ضلعی محکمہ ن تعلیم نے نیہا پبلک اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ مظفر نگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اسکول کا اپرول 2019 میں تین سال کے لیے لی گئی تھی، جو 2022 میں ختم ہوئی۔ یہ سکول بغیر اپرول کے چلایا جا رہا ہے اس لیے اسے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جو بچے یہاں پڑھتے تھے انہیں بھی دوسرے سکولوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: