۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدور کی محفوظ واپسی کیلئے دعا گو ہیں

اترکاشی سرنگ میں پھنسے مزدور کی محفوظ واپسی کیلئے دعا گو ہیں :  فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس

     ممبئی : فیڈریشن   آف مہاراشٹر مسلمس کے کو آرڈینیٹرعبد المجیب شیخ نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ گذشتہ دس دن سے زیادہ سے اتراکھنڈ کے اتر کاشی میں سرنگ کی تعمیر کے وقت ہونے والے حادثہ میں چالیس سے زائد مزدور حیات و موت کی کشمکش میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سلامتی کے ساتھ واپسی کی امید رکھتے ہیں ۔ عبد المجیب شیخ نے کہا جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے آج دن کے اختتام تک مزدوروں تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے ، ہم دعا گو ہیں کہ یہ مزدور واپس آئیں اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے خوشیوں کا سبب بنیں ۔ ان مزدوروں کی بخیریت واپسی اس لئے بھی ضروری ہے کہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنی خدمات جوش و خروش کے ساتھ پیش کرسکیں ۔

فیڈریشن کے کو آرڈینیٹر نے کہا کہ یوں تو ہم ملک کی تعمیر میں مصروف کار افراد اور اداروں کی لیاقت اور صلاحیت پر کسی شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کرتے اور نا ہی کسی قسم کی تساہلی کا الزام عاید کرتے ہیں ۔ ہم مانتے ہیں کہ صلاحیتوں کی کمی نہیں مگر اتنی اپیل ضرور کریں گے کہ ہمالیہ کے خطوں میں ترقیاتی کاموں کو کرتے ہوئے ہمیں ماحولیاتی تحفظ خیال کارکھنا چاہئے ۔ ادھر کئی سالوں سے ان خطوں سے قدرتی آفات جیسے بادل پھٹنے اور زمین دھنسنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔حکومت کو ماہرین کی رائے بھی لینی چاہئے اور ان کے مشوروں پر عمل بھی کرنا چاہئے تاکہ اتلاف جان و مال کو روکا جاسکے ۔

اس طرح کا بیان   فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز میں دیا گیا ہے۔ جس میں   مولانا ڈاکٹر محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل، ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے و صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹر   مولانا حافظ سید اطہرعالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ،مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی،  جنرل سکریٹری جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی  ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹرمولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مولانا آغا روح ظفر  امام خوجہ جماعت ممبئی ،  مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ عبدالحسیب بھاٹکر ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند  ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس  شاکر شیخ ، کو کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: