سعادت پور بدھر میں دو سو سالہ قدیم مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

جہان آباد، 24 اپریل 2026ء:

ضلع جہان آباد کے علاقے سعادت پور بدھر میں آج ایک اہم اور تاریخی تقریب کا انعقاد ہوا، جہاں تقریباً دو سو سالہ قدیم مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ بابرکت عمل جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر حضرت الحاج مولانا قاری شہرت قاسمی کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔

تقریب میں بطورِ مہمانانِ خصوصی جمعیۃ علماء جہان آباد کے صدر حضرت الحاج مولانا قاری مسلم ایاز مظاہری، جامعہ عربیہ اسلامیہ جعفر گنج کے صدر مدرس حضرت الحاج مولانا مظفر افاق قاسمی، مدرسہ دارالسلام کریم پور کٹکا کے ناظم حافظ و قاری مطلوب احمد، مدرسہ اسعد العلوم سعادت پور بدھر کے ناظم حافظ و قاری اسعد رشیدی اور دیگر معزز علماء و ائمۂ کرام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر علاقے کے سرکردہ علماء، دانشورانِ ملت اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں مسجد کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئی نسل کو مساجد سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے دوران عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے دل کھول کر مسجد کی تعمیر کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسجد کو نہ صرف ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا بلکہ اسے دینی، تعلیمی اور اصلاحی سرگرمیوں کا ایک فعال اور مثالی مرکز بھی بنایا جائے گا۔

آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام کو قبول فرمائے اور اسے دینِ اسلام کی خدمت و اشاعت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔