نتیش کمار نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، نئی قیادت کا اعلان

طویل عرصے کی اَنا کانی، چہ می گوئی اور قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر بہار میں قیادت کی تبدیلی کا راستہ صاف ہو گیا ہے، کیونکہ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر گورنر کو پیش کر دیا۔ استعفیٰ سے قبل انہوں نے آخری کابینہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کی سفارش بھی کی۔

راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد ہی ان کی سبکدوشی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں۔ اب ریاست میں نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں اور این ڈی اے کی جانب سے سمراٹ چودھری کو نیا وزیر اعلیٰ بنانے کی اطلاعات ہیں۔

نتیش کمار نے نئی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تقریباً دو دہائیوں تک بہار کی سیاست پر اثرانداز رہنے والے نتیش کمار کے استعفیٰ کے ساتھ ایک اہم سیاسی دور کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب نظریں نئی قیادت پر مرکوز ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔