امریکی انتخاب کےبعد عبدل کا خطاب!

از:- مفتی ہمایوں اقبال ندوی

نائب صدر، جمعیت علماء ارریہ

امریکی ایوان بالا کے لئے منتخب رکن عبدالرحمن محمد السید جنہیں پیار سے اپنےیہاں عبدل کہتے ہیں ان کی پوری دنیا میں اس وقت تعریف ہورہی ہے،
اس لئے نہیں کہ وہ پہلےمسلم سینیٹر ہیں بلکہ اس لئے کہ ان کے مسلم ہونے پر انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑاہے، انہیں جہادی کہا گیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو امریکہ میں شریعہ لاگو ہوجائے گا، باوجود اس کے موصوف نےکوئی ردعمل دیااورنہ کسی کے مذہب کو نشانہ بنایا۔جیت کے بعد ان کا یہ بیان خوب وائرل ہورہاجسمیں وہ یہ کہتے ہیں کہ : "میرا نام عبدالرحمن محمد السید ہےاور مجھے فخر ہے کہ اج میں ریاست مشی گن کےنو منتخب سینیٹر کی حیثیت سے اپ کے سامنے کھڑا ہوں۔آپ نے شاید غور کیا ہوگا کہ جب بھی مجھ سے اس انتخاب کے نتیجے کے بارے میں پوچھا گیا، میں نے ہمیشہ ان شاءاللہ کہا، لیکن اج رات ہم اس "ان شاءاللہ” کو "الحمدللہ” میں بدل سکتے ہیں، دائیں بازو کے ہمارے مخالفین گھبرائیں نہیں۔

"الحمدللہ”کا مطلب صرف یہ ہے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں "۔ مذکورہ پیغام کے نشر ہوئے ہفتہ عشرہ کا وقت گزر چکا ہے پھر بھی بار بار یہ کہتے ہوئے وہ سنے جارہے ہیں اور اس کی خوب تشہیر ہورہی ہے۔۔مسلم نام اور مسلمان ہونے پر جو انہیں صدر ٹرمپ نے نشانہ بنایا اس کا نتیجہ بھی دنیا کے سامنے آگیا ہے کہ اس وسط مدتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکز کی دونوں ایوانوں میں شکست ہوئی ہے اور عبدالرحمن کی امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مقبولیت بڑھتی چلی جارہی ہےاور اب ان کےاس پیغام کوبار بار نشر کیا جارہا ہے اور اس کی معنویت پر گفتگو بھی ہورہی ہے۔

کچھ لوگ یہ بھی کہ رہےہیں کہ ایک مسلمان کے سینیٹر بن جانے سےاور ہاؤس میں چند مسلمانوں کے پہونچ جانے سے کچھ ہونے والانہیں ہےاور نہ امریکی پالیسی تبدیل ہونے والی ہے،یہ کوتاہ فہمی اور کم نگاہی ہے۔ آج تنہا عبدالرحمن نے امریکی عوام کی فکرکوتبدیل کردیا ہے اورآج امریکہ تیزی سے بدل ریا ہے۔اس کی بڑی دلیل یہ ہے کہ جس لئے انہیں مطعون کیا گیا تھا اب وہی چیزیں ان کی مقبولیت کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ان کے دو جملوں نے امریکی عوام کو قرآن کریم کے مطالعے پر مجبور کردیا ہے،نیزخدا کی طاقت اور وحدانیت سے بھی قریب ترکردیا ہے۔

جتنا کمزور انہیں سمجھا گیااور جس قدر ان کی توہین کی گئی وہ اس کا جواب ان شاءاللہ سے دیکر یہ کہتے رہے کہ دنیا کا سب سے پاورفل انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ میری جیت نہیں ہونے والی ہے مگر اللہ سب سے بڑا اور ہاور فل ہے،اگر وہ چاہے تو میری جیت ہوسکتی ہے۔اور جیت کےبعد الحمدللہ کے ذریعے یہ پیغام دینےمیں کامیاب رہےکہ مذہب اسلام میں کامیابی پر سب سے پہلے ایک خدا کا شکر ادا کیا جاتا ہے اور اللہ صرف مسلمانوں کا خدا نہیں ہے بلکہ رب العالمين ہے،جو لوگ یہ نہیں سمجھتے ہیں وہ ان باتوں سے گھبراتے ہیں اور "ان شاء اللہ” اور "الحمد للہ”سنتے ہی ڈر جاتے ہیں،کہنے والے کو جہادی سمجھتے ہیں اوران سے خوف کھاتے ہیں،حالانکہ اس جملہ میں خوف والی کوئی بھی چیز نہیں یے بلکہ وہی بات ہے جو سبھی امریکی کہتے ہیں کہ سب کچھ اوپر والے کا ہے۔یہ کہ کرسینیٹر عبدالرحمن نے قرآن میں ان جملوں کے معنی اور مطلب ڈھونڈھنے پر امریکی قوم کو مجبور کردیا ہے۔آج امریکی عوام قرآن شریف کے پہلی آیت الحمد للہ سے آخری سورت سورہ الناس تک دیکھ رہے ہیں۔یہ واضح رہے کہ امریکہ میں اسلام قران سے ہی پھیلا ہے،موجودہ امریکی مسلمانوں میں سے اسی فیصد مقامی ہیں جو اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور بقیہ باہری ممالک سے آکر سکونت پذیر ہوئے ہیں۔ہاؤس کے لئے نومنتخب لیڈر داریا لیزا اویلا شیو لیئر جنہیں نیویارک سے کامیابی ملی ہے وہ نو مسلم ہیں، شہری حقوق پر انہوں نے پی ایچ ڈی کی ہے،جب قران اور اسلامی مساوات کو انہوں نے پڑھا اور امریکی سماج میں تفریق دیکھی تو اسلام کا کلمہ پڑھ لیا۔عبدالرحمن جیسے نوجوانوں کی محنت سےحالیہ دنوں میں امریکہ میں نمایاں شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے اسلام کو گلے لگایا ہے۔ لل جون(lil jon) مشہور امریکی ریپر ہیں جن کا اصل نام جوناتھن ایچ سمت ہے انہوں نے اسلام قبول کیا. "شان کنگ” معروف امریکی سماجی کارکن اور مصنف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ٹیکساس کے اسلامی مرکز میں اسلام قبول کیا ہے۔ ڈاکٹر "ہنری کلاس” کیلیفورنیا یونیورسٹی سے وابستہ معروف امریکی سائنسداں اور ماہر امراض چشم نے حالیہ برسوں میں اسلام قبول کیاہے۔ امریکی باکسر” ڈیون ہینی” ریپر "کیون گیسٹ” جیسی مشہور شخصیات نے امریکہ میں اسلام کو گلے لگایا ہے،سبھی اعلی درجے کے تعلیم یافتہ حضرات ہیں، براہ راست انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا ہے،اور اس آسمانی کتاب میں روحانی سکون کا ذریعہ اور دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں دیکھ کر اسلام کو اپنایا ہے،ابھی سورہ مریم کو پڑھ کر ایک عیسائی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہی تاریخی جملہ جو بادشاہ نجاشی نے کہا تھا کہ جو کچھ قرآن حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں کہتا ہے وہی حق ہے اور سچ ہے،میں سنی سنائی باتوں کی وجہ سے غلط سمجھ رہا ہے، قرآن واقعی خدا کی کتاب ہے،یہ کہ کر انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔اب تو معاملہ قید خانے تک پہنچ گیا ہے تازہ اطلاعات کے مطابق ونزویلا کے صدر امریکی قید خانے میں قران کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اسلام سے قریب ہورہے ہیں۔آج امریکہ میں اسلام سے قریب ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ صدر ٹرمپ نےایک مسلمان کو نشانہ بنایا ہے اور بیچ میں مذہب اسلام کو لاکھڑا کیا ہے، یہاں کےلوگ انگریزی ترجمہ قران پڑھنے لگے ہیں اور امریکی تاریخ یہی کہتی ہے کہ قرآن پڑھتے پڑھتے اسلام کی حقانیت اور مساوات سماجی انصاف اور رنگ و نسل بھید بھاؤ ذات پات کی تفریق جب اس کتاب میں نہیں دیکھتے ہیں تو وہ اسلام کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیتے ہیں۔

غور سے دیکھنے پر محسوس یہ ہوتا ہے کہ بھائی عبدالرحمن نےامریکہ میں آج صحابی جلیل حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت کو زندہ کردیا ہے، جس طرح انہوں ایک عیسائی ملک میں سورہ مریم کی تلاوت کرکے اسلام کے متعلق بدگمانی کو دور کرنے کے لئے قرآن کو پیش فرمایاتھا، اور سورہ مریم کی آیتیں پڑھ کو سنائی اور یہی چیزیں شاہ حبش کے اسلام لانے کا ذریعہ بن گئیں،اسی سنت کی پیروی بھائی عبدالرحمن نے عیسائی اکثریت ملک امریکہ میں آج اپنے بہت ہی مختصر خطاب سے کیا یے،اور اسمیں بطور خاص سورہ فاتحہ کے پہلی آیت کا ایک ٹکڑا پیش کرکے پورے قرآن کی طرف سپر پاور ملک کے لوگوں کو متوجہ کر دیا ہے۔
شکر شکوے کو کیا حسن ادا سے تونے
ہم سخن کردیا بندے کو خدا سے تونے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔