۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

مغربی بنگال پنچایت الیکشن 2023

مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کے لیے آج (8 جولائی) کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات سے تشدد کی اطلاعات ہیں۔

مغربی بنگال میں آج پنچایتی انتخابات کے تحت ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے قبل کئی علاقوں میں تشدد کی اطلاعات ہیں۔ تاہم، انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی سیکورٹی فورسز کی کئی کمپنیاں ریاست بھر میں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے ووٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں باہر نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ان تمام دعوؤں کے باوجود پنچایت الیکشن میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :بفسوس ہے کہ ہم اس دن مرنے والوں کی گنتی کر رہے ہیں جس دن مغربی بنگال میں پنچایتوں کے انتخاب کے لیے ووٹ پڑے۔

 

دوسری جانب مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بھی ٹی ایم سی پر مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے دوران ہونے والے تشدد کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی کے غنڈے مختلف بوتھ پر جا کر یہ سب کر رہے ہیں۔ بوتھ کو لوٹا جا رہا ہے۔ ہر طرف تشدد ہو رہا ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ مبینہ طور پر متوفی کے اہل خانہ سے ملنے اسپتال پہنچے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: