دوہزار کے نوٹ بدلنے کی تاریخ میں توسیع۔ ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ تک جمع کرسکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2000 روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے اور جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ مرکزی بینک نے ہفتے کے روز کہا کہ اب 2000 روپے کے نوٹ 7 اکتوبر یعنی اگلے ہفتہ تک تبدیل کئے جائیں گے۔ 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا عمل ختم ہونے کے بعد اس کے جائزے کی بنیاد پر تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ڈیڈ لائن 30 ستمبر 2023 تھی۔یکم ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق چلن سے ہٹائے گئے 2000 روپے مالیت کے کل 93 فیصد نوٹ بینکوں میں واپس آگئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے 19 مئی 2023 کو 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ آر بی آئی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 30 ستمبر 2023 تک بینکوں میں 2000 ہزار روپے کے نوٹ جمع کرائیں یا انہیں دیگر مالیت کے نوٹوں کے ساتھ تبدیل کرلیں