اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل

بھارت کے اس تکثیری سماج کو کبھی دنیا کے لیئے ایک نمونے کے طور پر پیش کیا جاتا تھا یہاں کی جمہوریت قانون اور دستور کی دنیا مثالیں پیش کرتی تھی لیکن اب وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں نظر نہیں آرہی ہے اگر کسی کو نظر آبھی رہی ہے تو صرف اوراق کے دامن پر جو قوانین جو باتیں پڑھنے لکھنے تک اچھی لگتی ہیں اتنی ہی خوب صورت عملی میدان میں بھی نظر آنی چاہیئے ورنہ خواب تو سجانے سے دور ہوجائیں گے بلکہ جو پایا وہ بھی کھوتے رہیں گے اس وطن عزیز کو ہمارے آبا و اجداد نے جس خون جگر سے سینچا ہے وہ کوئی معمولی قربانیاں نہیں تھی لیکن آج کے اس نئے بھارت میں ان قربانیوں کا صلہ ظلم، عدم رواداری،مذہبی تفریق کی شکل میں ملک کے گوشے گوشے میں دستیاب ہے

شکر گزاری کا فلسفہ
شکر گزاری کا فلسفہ

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی پریشانیوں یا مسائل پر فوراً ناشکری کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی عطا کردہ بڑی نعمتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مثلاً کسی کو ذرا سا مالی نقصان ہو جائے تو وہ اللہ کے رزق کو بھول کر شکایت کرنے لگتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صحت، گھر اور خاندان جیسی بےشمار نعمتیں موجود ہیں۔ اسی طرح، اگر موسم کسی کے حق میں نہ ہو، جیسے گرمی یا سردی کی شدت، تو لوگ فوراً شکایت کرنے لگتے ہیں، یہ بھول کر کہ اللہ نے ہمیں لباس، رہائش، اور زندگی کی دیگر سہولتوں سے نوازا ہے۔

تنہا سفر کی ممانعت
تنہا سفر کی ممانعت

حالات بدل چکے ہیں، نقل و حمل کے ذرائع ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ہو چکے ہیں، انسان کئی کئی دنوں کا سفر اب گھنٹوں میں کر لیتا ہے اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں کر رہا ہے ، سہولتوں کی فراوانی چاروں طرف نظر اتی ہے لیکن اس کے باوجود قول نبی برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بجا ہے اپ کی دوراندیشانہ گفتگو اور اپ کی زبان فیض ترجمان سے نکلے ہوئے الفاظ و کلمات خدائے رحمان و رحیم کی منشا و مراد کے مطابق ہوتے ہیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

تازہ ترین پوسٹ

تعارف و تبصرہ

"خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر” :تعارف و تأثر

زیر نظر کتاب " خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر" مولانا مظاہر حسین عماد عاقب قاسمی استاد جامعہ اسلامیہ شانتا...
Read More
شخصیات

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی بنیاد میں اعلی حضرت اشرفی میاں کا حصہ

یہ ادارہ ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے مشہور ضلع اعظم گڑھ کے اندر قصبہ مبارک پور میں واقع ہے۔...
Read More
تاریخ و سیر

شاہی جامع مسجد سنبھل: ایک تاریخی جائزہ

تاریخ ماضی کے واقعات کا آئینہ ہوتی ہے ، ہندوستان میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین باہمی رواداری اور...
Read More
تجزیہ و تنقید

گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ اور سپریم کورٹ کا ردعمل

جامع مسجد سنبھل تنازع گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ اور سپریم کورٹ کا ردعمل ✍ سید سرفراز احمد ________________ اصل...
Read More
تجزیہ و تنقید

احسان فراموشی نہ کریں: بیرسٹر اسد الدین اویسی کی خدمات کا اعتراف ضروری ہے

حال ہی میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی مالیگاؤں میں کی گئی تقریر کے بعد کچھ حلقوں میں ایک...
Read More

اسلام پور اردو اکاڈمی کا شاندار ادبی و ثقافتی و تقسیم انعامات پروگرام اور وائس چیئرمین کے اہم اعلانات

اسلام پور اردو اکاڈمی کا شاندار ادبی و ثقافتی و تقسیم انعامات پروگرام اور وائس چیئرمین کے اہم اعلانات

رپورٹ: محمد شہباز عالم

سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال

مغربی بنگال اردو اکاڈمی شاخ اسلام پور نے 23 نومبر 2024ء کو اپنے سالانہ ادبی، ثقافتی، اور تقسیم اسناد پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تقریب مغربی بنگال اردو اکاڈمی اسلام پور برانچ کے جدید اور شاندار ہال میں منعقد ہوئی، جو مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی تمام برانچز میں سب سے نمایاں ہے۔ پروگرام کے دوران ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کئی اہم اعلانات کیے گئے جو اردو زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

پروگرام کے صدر اور مہمانِ خصوصی:

پروگرام کی صدارت عزت مآب جناب محمد ندیم الحق صاحب، ممبر راجیہ سبھا و وائس چیئرمین مغربی بنگال اردو اکاڈمی، نے فرمائی، جبکہ مہمان خصوصی جناب محمد غلام ربانی صاحب، وزیر برائے محکمۂ غیر روایتی و قابل تجدید ذرائع توانائی، حکومت مغربی بنگال تھے۔

مہمانانِ اعزازی میں جناب ستیہ جیت برمن، وزیر تعلیم برائے اسکول، حکومت مغربی بنگال، جناب عبد الکریم چودھری، ایم ایل اے، اسلام پور، محترمہ پمپا پال، سبھادی پتی، اتر دیناج پور ضلع پریشد، جناب حمید الرحمن، ایم ایل اے، چوپڑا، جناب منهاج العارفین آزاد، ایم ایل اے، چاکولیہ، جناب مشرف حسین، ایم ایل اے، ایٹاہار، جناب گوتم پال، ایم ایل اے، کرن دیکھی، جناب کرشنا کلیانی، ایم ایل اے، رائے گنج، جناب غلام رسول، نائب سبھادی پتی، اتر دیناج پور ضلع پریشد شامل تھے، جبکہ مہمانان ذی وقار میں جناب جوبی تھومس، ایس پی، اسلام پور پولیس ڈسٹرکٹ، محترمہ پریا یادو، آئی اے ایس، ایس ڈی او، اسلام پور، نزهت زینب، ڈبلو بی سی ایس (ایگزیکٹو)، سکریٹری مغربی بنگال اردو اکاڈمی اور ڈاکٹر صادق الاسلام، چیئرمین انقلاب فاؤنڈیشن و ٹی ایم سی لیڈر شامل تھے۔

پروگرام کا انعقاد:

تقریبِ تقسیمِ اسناد کا آغاز صبح 11:30 بجے افتتاحی و خصوصی خطابات سے ہوا۔ اس سے پہلے صبح 9 بجے طلبا و طالبات کے لیے ادبی و ثقافتی مقابلے جیسے سیٹ اینڈ ڈرا اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دوپہر 2 بجے خطابات کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر دبیر احمد، چیئرمین ایوارڈ سب کمیٹی نے انجام دیے، جبکہ ہدیۂ تشکر جناب سید محمد شهاب الدین حیدر، چیئرمین فنکشن سب کمیٹی نے پیش کیا۔

ندیم الحق صاحب کے مسرت بخش اہم اعلانات:

اس تقریب کی سب سے نمایاں بات عزت مآب جناب محمد ندیم الحق صاحب کے اہم اعلانات تھے، جنہوں نے اردو زبان کے فروغ اور علاقہ اسلام پور کی ترقی کے لیے درج ذیل اقدامات کا وعدہ کیا:

  • 1. بجٹ کا 40 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائے گا:

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا بجٹ اب 18 کروڑ روپے ہے، جس کا 40 فیصد حصہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ بجٹ جناب محمد غلام ربانی صاحب کے وزارتِ مدرسہ تعلیم و اقلیتی امور کے دوران بڑھایا گیا تھا، ورنہ پہلے یہ بجٹ بہت کم تھا۔

  • 2. اردو مترجمین کی تقرری:

اسلام پور کے سرکاری دفاتر میں اردو مترجمین مقرر کیے جائیں گے، بشرطیکہ علاقے کے لوگ اپنی درخواستیں، خطوط، اور شکایات اردو زبان میں لکھیں۔

  • 3. تعلیمی اور تربیتی منصوبے:

اسلام پور اردو اکاڈمی میں کمپیوٹر کلاسز، ٹیوشن سینٹر، اور بنگلہ آموزش سینٹر قائم کیے جائیں گے، جیسا کہ کولکاتا اردو اکاڈمی میں موجود ہیں۔

  • 4. سینٹرل لائبریری اور ریڈنگ روم:

اسلام پور اردو اکاڈمی میں ایک سینٹرل لائبریری اور ریڈنگ روم قائم کیا جائے گا، جہاں طلبا و عوام مطالعے اور تحقیق کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

  • 5. ادبی و ثقافتی پروگرامز کے لیے ہال کی دستیابی:

اسلام پور اکاڈمی کے ہال کو مختصر کرائے پر ادبی و ثقافتی پروگرامز کے لیے فراہم کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگ آسانی سے پروگرام منعقد کر سکیں۔

  • 6. اردو میڈیم بی ایڈ/ڈی ایل ایڈ کالج:

اسلام پور میں ایک اردو میڈیم بی ایڈ/ڈی ایل ایڈ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو علاقے کے طلبا کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔

  • 7. یو پی ایس سی اور ڈبلیو بی سی ایس کوچنگ سینٹر:

کولکاتا حج ہاؤس کے طرز پر اسلام پور اردو اکاڈمی میں یو پی ایس سی اور ڈبلیو بی سی ایس امتحانات کی تیاری کے لیے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل قائم کیا جائے گا۔

اسلام پور اردو اکاڈمی کی انفرادیت:

اسلام پور اردو اکاڈمی، جس کا شمار مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی برانچز میں ہوتا ہے، اپنی شاندار عمارت اور سہولیات کے باعث سب سے نمایاں ہے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا ہیڈ آفس کولکاتا میں ہے، اور اس کی دو برانچز ہیں: آسنسول اور اسلام پور۔ لیکن اسلام پور برانچ اپنی شاندار تعمیرات اور جدید سہولیات کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس انفرادیت پر علاقے کے باشندگان نے وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اسلام پور کے عوام کی ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لی ہے۔

اختتامیہ:

اسلام پور اردو اکاڈمی کا یہ ادبی و ثقافتی اور تقسیم انعامات پروگرام نہ صرف اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ہے، بلکہ یہ علاقے کی علمی و ثقافتی ترقی کی بھی ضمانت ہے۔ عزت مآب محمد ندیم الحق صاحب کے اعلانات نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا اور عوام کے دلوں میں ایک امید پیدا کی کہ اسلام پور اردو اکاڈمی مستقبل میں ایک نمایاں تعلیمی و ثقافتی مرکز بنے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: